۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تصاویر/ تشرف بلاول بوتو زرداری، وزیر امور خارجه پاکستان به حرم مطهر رضوی

حوزہ / حجۃ الاسلام و المسلمین مروی نے کہا: موجودہ دور میں دشمن شناسی کا فقدان عالم اسلام میں ایک بہت بڑی آفت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مشہد مقدس میں خیر مقدم کیا اور ان کے ساتھ ملاقات میں کہا: مجھے بہت خوش ہوئی کہ پاکستانی وزیر خارجہ بھٹو خاندان کا ایک نوجوان فرد ہے۔

انہوں نے پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: دین اسلام نے منطق، گفتار، احسان، ایثار اور اچھے اخلاق کے ساتھ پیشرفت کی اور دنیا کو متاثر کیا ہے اور غیر معمولی معاملات میں ہی کبھی تلوار اٹھانا پڑی تو اٹھائی گئی۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا: اسلام نے ہمیشہ اپنے آپ کو حکمت، تدبر، گفت و شنید کے ساتھ انسانوں کے ضمیر اور افکار کو مخاطب کرتے ہوئے پیش کیا ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام مسلمانوں کو اتحاد و وحدت کی دعوت دی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا حکم اور ان کا شعار بھی «أَشِدّاءُ عَلَی الْکُفّارِ رُحَماءُ بَیْنَهُمْ» تھا لیکن آج بدقسمتی سے اس کے برعکس ہو رہا ہے اور ہم «أشداء علی بینهم رحماء الکفّار» کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے اسلام کے نقطۂ نظر سے امن و سلامتی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے آج ہم بعض اسلامی ممالک میں ناامنیت کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس کی وجہ خود مسلمان ہیں۔ امریکہ اور صیہونی حکومت کی شکل میں اسلام کے دشمنوں نے اسلام کے دفاع کے نام پر مسلمانوں کو قتل کرنے جیسے مذموم ہتھکنڈوں کا سہارا لیتے ہوئے بعض جاہل لوگوں کو دھوکہ دیا اور انہیں دوسرے مسلمانوں کا دشمن بنا دیا۔

انہوں نے کہا: استکبار، ایک طرف تو داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دے کر اسلامی ممالک میں عدم تحفظ پیدا کرتا ہے اور دوسری طرف ان دہشت گرد گروہوں کے جرائم کو پھیلا کر اور ان کی حمایت کر کے دنیا بھر میں اسلامو فوبیا اور مسلم فوبیا کی لہر پیدا کرتا ہے۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے دشمن شناسی کے فقدان کو عالم اسلام کی آفات میں سے ایک آفت قرار دیا اور کہا: ہمیں امید ہے کہ اسلامی ممالک کے عوام اور حکام کی بیداری سے دشمنانِ اسلام کی شرارتیں اور ان کے مذموم اہداف مٹی میں مل جائیں گے۔

دشمن شناسی کا فقدان عالم اسلام کا بہت بڑا المیہ ہے؛ مروی / جتنا میں پاکستان کا فرزند ہوں اتنا ہی ایران کا بھی فرزند ہوں؛ بلاول بھٹو

انہوں نے مزید کہا: ایران اور پاکستان کی دونوں قوموں کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور تاریخی مشترکات موجود ہیں اور پاکستان کے اعلی حکام کے مشہد کے دورے اور امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک کی زیارت انتہائی خوش آئند ہے۔ حرم مطہر رضوی علیہ السلام ہر سال تقریباً 500,000 پاکستانی زائرین کی میزبانی کرتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے کہا: تمام زائرین خدامِ رضوی کے لئے انتہائی محترم ہیں۔ حضرت امام رضا علیہ السلام کے زائرین میں قومیت، نسل، زبان، ثقافت، مذہب وغیرہ میں کوئی فرق نہیں اور جو بھی حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہوتا ہے وہ اس حجتِ خدا اور ولیِ خدا کا مہمان ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کی بہترین طریقے سے تعظیم و تکریم کریں۔

انہوں نے پاکستانی زائرین کے لیے آستان قدسِ رضوی کی جانب سے انجام دی جانے والی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حرم مقدس میں پاکستانی زائرین کے لیے ایک خصوصی جگہ فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ وہاں اپنی قومی زبان میں مختلف مذہبی و ثقافتی پروگراموں جیسے مجالس و تقاریر، ماتم داری، جشنِ مولود وغیرہ جیسے پروگرامز کا انعقاد کر سکیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے آستانِ قدسِ رضوی علیہ السلام کی جانب سے پاکستانی زائرین کے لیے میرجاوہ کی سرحد پر ایک سروس کمپلیکس "زائرسرای امام رضا(ع)" کے افتتاح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آستان قدس رضوی نے پاکستانی زائرین کی خدمت کے لیے موزوں سہولیات کے ساتھ میرجاوہ بارڈر پر سروس کمپلیکس "زائرسرای امام رضا(ع)" کو تعمیر کیا ہے۔ جس میں بیک وقت 3,000 لوگوں کی خدمت کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ان شاء اللہ اس کے بعد بھی میں ہم پاکستانی زائرین کی خدمت اور ان کی آسان زیارت کے لئے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوششیں کرتے رہیں گے۔

اس ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ایران اور پاکستان کی قومیں نہ صرف پڑوسی ہیں بلکہ دینی بھائی بھی ہیں۔ انہوں نے مشہد کے سفر کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا: جتنا میں پاکستان کا فرزند ہوں اتنا ہی ایران کا بھی فرزند ہوں۔

انہوں نے کہا: یہ میرا مشہد کا پہلا دورہ ہے اور میں اس سفر کو اپنے لیے باعث برکت سمجھتا ہوں۔ پاکستان سے زائرین کی ایک کثیر تعداد ان مقدس مقامات کی زیارت کے لئے ایران کا سفر کرتی ہے اور آستانِ مقدسِ رضوی علیہ السلام کی جانب سے ان زائرین کی میزبانی کو پاکستان انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دشمن شناسی کا فقدان عالم اسلام کا بہت بڑا المیہ ہے؛ مروی / جتنا میں پاکستان کا فرزند ہوں اتنا ہی ایران کا بھی فرزند ہوں؛ بلاول بھٹو

انہوں نے آستان قدس رضوی کےمتولی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہم حرمِ مطہر کی انتظامیہ کے ساتھ پاکستانی زائرین کی روضہ رضوی (ع) میں حاضری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ مجھے آپ کی باتوں نے کافی متاثر کیا ہے اور میں پاکستان جا کر پاکستانی زائرین کو حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی جیسے امور پر کام کروں گا۔

دشمن شناسی کا فقدان عالم اسلام کا بہت بڑا المیہ ہے؛ مروی / جتنا میں پاکستان کا فرزند ہوں اتنا ہی ایران کا بھی فرزند ہوں؛ بلاول بھٹو

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .