۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام امام بارگاہ شہدائے کربلا میں شہدا اسلام کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی اور شہدا سے اظہار عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام امام بارگاہ شہدائے کربلا میں شہدا اسلام کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی اور شہدا سے اظہار عقیدت پیش کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن میثمی نے کہا کہ اس وقت ملک میں اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم کرنے کی اشد ضرورت ہیں اور تمام مسالک کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں ہم سب کو اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے بلکہ پاکستان میں کچھ فرقہ پرست ٹولے ہیں جو اس ملک کی فضا کو خراب کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں حکومت کو چائیے کہ ایسے عناصر کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات اٹھائیں تاکہ اس ملک میں اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم رکھا جاسکے یہ امت مسلمہ امت وحدہ ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس نے کہا کہ پاکستان ایک انتہائی حساس دور سے گزر رہا ہے ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی کی لہر پھیل رہی ہے حکومت کو چائیے کہ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ڈیرہ اسماعیل خان اور ملتان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد لاہور انارکلی بازار میں ہونے والا دھماکا ملک کے امن کو خراب کرنے کی سازشیں ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاکستان میں کوئی جگہ نہیں جہاں دہشت گردوں کو پناہ دی جائے حکومت کو چائیے کہ دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کریں تاکہ ملک میں امن وامان کی فضا کو یقینی بنایا جا سکے جب تک شہداء کے قاتلوں کو آئین و قانون کے مطابق سزائیں نہیں دی جائیں گی اس وقت تک ملک میں امن وامان کا قیام ناگزیر ہے لہذا شہداء کے قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے اور ان کے خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے یمن کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں ہونے والے مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی اور عالمی میڈیا کی منفی رپورٹنگ نے انسانیت کے علمبردار اداروں کی خاموشی کا جنازہ نکال دیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا امت مسلمہ کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے امت مسلمہ کو چائیے اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کو فروغ دیں ہمارا سب سے بڑا دشمن امریکہ و اسرائیل ہیں ہمیں چائیے کہ اپنے مشترکہ دشمن کو ناکام بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں کانفرنس سے علامہ باقر زیدی،علامہ اسد اقبال،علامہ رضی حیدر،علامہ نثار قلندری،برادر حسنین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .