۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ یہ ملک ہمارے آباء و اجداد نے بنایا ہے اور جو خواب ہمارے بزرگوں نے اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے دیکھا تھا اس خواب کو ہم پورا کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس وقت ملک بھر میں شیعہ سنی بھائیوں میں جو اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم ہے یہ مثالی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی/ معروف عالم دین وخطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے امام بارگاہ باب العلم میں اُن کی رہائش گاہ پر ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی مقتدر شخصیات نے ملاقات کی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک بھر میں قیام امن کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ کردار جاری رہے گا ہم نے اس ملک میں اتحاد بین المسلمین کے پرچم کو بلند رکھا یہ ملک ہمارے آباء و اجداد نے بنایا ہے اور جو خواب ہمارے بزرگوں نے اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے دیکھا تھا اس خواب کو ہم پورا کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں شیعہ سنی بھائیوں میں جو اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم ہے یہ مثالی ہے جس کو دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان اس وقت کسی بھی فرقہ وارانہ شرانگیزی کا محتمل نہیں ہے امت مسلمہ کو مل کرایسے شر پسندانہ عزائم کے خلاف باہمی اتحاد و یکجہتی سے دشمن کے ناکام ارادوں کو ناکام بنانا ہوگا اور وطن عزیز پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہنا ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .