۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
عزاداری کنونشن

حوزہ/ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے امام بارگاہِ المحسن میں عزاداری کنونشن سرپرستِ اعلی مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے امام بارگاہِ المحسن میں عزاداری کنونشن سرپرستِ اعلی مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور پاکستان سے وفاداری ہمارا نصب العین ہے اور حسینیت و پاکستانیت ہماری پہچان و تعرف ہے تشکیلِ پاکستان سے تعمیر پاکستان تک ہمارے بزرگوں کا قابلِ ذکر کردار ہے لہٰذا وطن سے پیار ہمارے رگ و پے میں بسا ہوا ہے۔

علامہ شہنشاہ کا کہنا تھا عزاداری کے مسائل کا حل حکومت و ریاست کا کام ہے لہٰذا ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام میں یہی چاہتے کہ عزاداران سید الشہداء کو عزاداری کی راہ میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انکا کہنا تھا عزاداری سے متعلق تمام تنظیمیں، ادارے اور جماعتیں، پرمٹ ہولڈرز، ٹرسٹیز سب کی ہم آھنگی ضروری ہے اور ایام عزاء میں پاکستان سے محبت، سلامتی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے صدر ایس ایم نقی کا کہنا تھا کہ ملتِ جعفریہ پاکستان کا ہمیشہ مہذب، قانون پسند اور ذمہ دارنہ طرزِ عمل رہا ہے اور ہم اسی رویے کے ساتھ آنے والے محرم الحرام کا استقبال کریں گے اور مطمئن رہیں گے کہ حکومتِ پاکستان ملتِ جعفریہ کے تمام جائز حقوق اور شہری آزادیوں کا خیال رکھتے ہوئے عزاداری کے اجتماعات کو منظم اور موثر رکھنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔

کنونشن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی، حسنین مہدی رضوی، جعفریہ الائنس کے علامہ باقر زیدی، شبر رضا رضوی، مجلس وحدت مسلمین کے علی حسین نقوی، ذاکرین امامیہ کے علامہ نثار قلندری، علامہ ماجد رضا عابدی، علامہ حسن رضا، جعفریہ رابطہ کونسل کے ڈاکٹر علی محمد بخاری، آئی ایس او کے غیور عباس، اسکاوٹس سے ساجد علی، مہدی، شہزاد اور ملتِ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے خطاب کیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .