۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ سید رضی جعفر نقوی

حوزہ/ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ نے کہا: حکومت پاکستان محرم الحرام کی آمد سے پہلے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، 2 اگست کو نشتر پارک کراچی میں استقبال محرم کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس بارگاہ حسینی میں علامہ سید رضی جعفر نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کی کابینہ کے اراکین علامہ حسین مسعودی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار قلندری ،علامہ رجب علی بنگش ،شبر رضا، قاسم نقوی ،شہزاد رضوی، سبط رضا ،شاہد باز امی ،شمس الحسن ،ثروت رضوی، حسن مہدی ،نیر علی ،رضا تقوی ودیگر موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد میں کچھ ہی روز باقی ہیں اور عزاداری بھرپور انداز میں منعقد کرنے کے لیے ہم نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں 2 اگست کو نشتر پارک کراچی میں استقبال محرم کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں شہر بھر سے علمائے کرام، خطیب وذاکرین، اسکاؤٹس اور ٹرسٹیز حضرات شرکت کریں گے اس کے علاوہ جعفریہ الائنس پاکستان نے نشتر پارک میں اپنے مرکزی عزاداری سیل کا افتتاح بھی کر دیا ہے جو محرم الحرام میں سندھ بھر میں عزاداری سید الشہداء میں پیش آنے والے مسائل کو بروقت حل کرے گا۔

علامہ رضی جعفر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ محرم الحرام کی آمد سے پہلے درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .