۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل: مظلوم فلسطینی عوام سے بھر پور اظہار ہمددری کے لئے ملک بھر میں ریلیاں اور سمینار منعقد کئے جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ 27رمضان المبارک جمعتہ الواداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا اور مظلوم فلسطینی عوام سے بھر پور اظہار ہمددری کے لئے ملک بھر میں ریلیاں اور سمینار منعقد کئے جائیں گے۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا مذید کہنا تھا ہم ملک بھر میں یوم علی کے جلوس عزا و مجلس عزا کے موقع پر سیکیورٹی کے بہتر ین اقدامات کرنے پر حکومت اور قانون نافز کرنے والے تمام اداروں کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو فُل پروف سیکیورٹی انتظامات ملک بھر میں یوم علی پر کئے گئے تھے ہم امید کرتے ہیں کہ کہ یوم القدس اور نماز عید پر بھی اس سے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ کوئی بھی ملک دشمن دہشت گرد اپنی مذموم شازش میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .