۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے اور دو روز میں پانچ افراد کی شہادت پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے، یوم القدس سے قبل صیہونیوں کے مظالم روز بروز بڑھتے جارہے اس کیلئے بھر پور آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے جارحانہ اقدامات کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے، نمازیوں پر تشدد اور دو روز میں پانچ افراد کی شہادت پر عالمی برادری کی خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

یوم القدس سے قبل صیہونی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں ظالمانہ کارروائی اور فجر کے وقت نمازیوں پر حملہ کر تے ہوئے مسجد کے صحن اور ہال میں ظالم فورسزکی جانب سے آنسو گیس، گولیوں اوراسٹن گرنیڈز کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے مسجد کو نقصان پہنچا اور درجنوں افرا دزخمی ہو گئے۔شیلنگ سے کئی نمازیوں کی حالت غیر ہو گئی۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے حالات کشیدہ بتائے جاتے ہیں عالم اسلام کو اسرائیلی جارحیت روکنے کےلئے مثبت اقدامات کرنا ہونگے ۔ غاصب صیہونی حکومت عالمی برادری کی خاموشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیت المقدس کو یہودیوں کا شہر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کے مظالم روز بروز بڑھتے جارہے ہیں کیلئے بھر پور آواز اٹھا نے کی ضرورت ہے ، اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک رمضان المبارک میں فلسطینیوں کو مسجد میں جانے کی بندش ختم کرانے اور علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات و اسرائیلی جارحیت رکوانے میں اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔

آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس پر صیہونی قبضے کیخلاف جمعة الوداع کے موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ”یوم القدس“ ملّی جذبہ کے ساتھ بھر پور انداز میں منائیں اور مرکزی ،صوبائی ، ڈویژنل ، ضلع، تحصیل اور یونٹ کی سطح پر تمام عہدیداران و کارکنان ملک بھر میں جمعة الوداع کے موقع پر ”القدس ریلیاں اورسیمینار “کے انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات و عملی اقدامات کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .