۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی 

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: اسرائیلی فوج کا نابلوس کے شہر پر دھاوا اور10فلسطینی کی شہادتوں پر عالمی اداوں کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ نابلوس پر اسرائیلی حملہ،10فلسطینیوں کی شہادت کھلی جارحیت ہے ،اسرائیلی فوج کی جانب سے نابلوس کے شہر پر دھاوا اور10فلسطینیوں کی شہادتوں اور درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے پر عالمی اداوں کی خاموشی افسوس ناک ہے،اسرائیلی فورسز کا فلسطینی علاقوںمیں عسکری طاقت کا بے جا استعمال اور نئی بستیوں کے قیام کیلئے اقداما ت قابل مذمت ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کو ختم کرنے اور فلسطینی علاقوں میں بلا جواز عسکری طاقت کا بے استعمال کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔

علامہ ساجد نقوی نے اسلامی ممالک کو بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد ہونے اور فلسطینیوں کی حمایت کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر ظلم و درندگی بین الاقومی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں روزبروز بڑھتی جارہی ہیں جسے روکنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم و درندگی تسلسل کے ساتھ جاری ہے جسے روکنا اُمت کے ہر ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ اسے روکے، اسرائیلی جارحیت پر اُمت میں بے چینی اور اشتعال پایا جاتا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .