۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ناصر کنعانی

حوزہ/ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نابلس کے اطراف میں غیر قانونی بستیاں بسانے والے صہیونیوں کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نابلس کے اطراف میں غیر قانونی بستیاں بسانے والے صہیونیوں کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز سیکڑوں صیہونیوں نے مغربی کنارے کے گاؤں حوارہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بولا اور انہیں آگ لگا دی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت اور صیہونی شہریوں کے دہشت گردانہ اقدامات جاری ہیں لیکن عالمی برادری خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے والی صیہونی حکومت کے خلاف موثر کارروائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی برادری خاموش رہے تو یہ غاصب حکومت اپنے مظالم میں روز بروز اضافہ کرے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .