۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
۱۵ خرداد

حوزہ/ اسرائیل کے خاتمے کی الٹی گنتی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مقاومتی بلاک کے اہم اسٹریٹیجک ملک شام میں دفاعی سسٹم کی تنصیب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیل کے خاتمے کی الٹی گنتی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔مقاومتی بلاک کے اہم اسٹریٹیجک ملک شام میں دفاعی سسٹم کی تنصیب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

رپورٹ کے مطابق،شام میں ایران کے خرداد 15 نامی دفاعی سسٹم کی تنصیب کی خبر نے صیہونی رجیم کی نیند اڑا دی ہے۔

ادھر اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے مذکورہ دفاعی سسٹم کی خصوصیات کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ: ایران کا شام میں نصب کیا جانے والا دفاعی نظام روسی ڈیفینس سسٹم S 300 کا متبادل ایرانی ساختہ ورژن ہے جو دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے صیاد 3 میزائل سسٹم کو استعمال کرتا ہے اور بیک وقت کئی عسکری چیلینجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے"۔

عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ خرداد 15 سسٹم کی تنصیب سے جہاں اسرائیل کو گھیر کر مارنے کی مقاومتی بلاک کی پالیسی کو تقویت ملے گی وہیں ترکیہ اور امریکا کے شام سے متعلق جارحانہ عزائم پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ مقاومتی محور کے ممالک کی فلسطین کی آزادی کے لئے غاصب اسرائیل کے ناجائز وجود کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی الٹی گنتی بتدریج رو بہ عمل ہے۔ جس کا ایک اہم مرحلہ شام میں دفاعی نظام کی تنصیب کی شکل میں پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .