۱۱ تیر ۱۴۰۳ |۲۴ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 1, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری نے کہا: 15 خرداد کے شہداء زمانہ غائب کے مظلوم ترین شہید اور "السَّابِقُونَ الأَوَّلُون" کے مصادیق میں سے ایک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ائمہ جمعہ کی پالیسی کونسل کے چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری نے حرم امام رضا علیہ السلام میں شہیدائے 15 خرداد (5 جون 1964ء) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا:ظلم کے خلاف 15 خرداد کے تاریخی قیام میں شہید ہوانے والے افراد وہ تھے جو امام زمانہ (عج) اور ان کے حقیقی نائب امام خمینی (رح) کی حمایت میں نکلے تھے اور وہ اسی راہ میں شہید ہوئے ، ان کا شمار زمانہ غیبت کے مظلوم ترین شہداء میں ہوتا ہے۔

انہوں نے سورہ توبہ کی آیت 100 "السَّابِقُونَ الأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهاجِرینَ وَ الْأَنْصارِ..." کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: یہ شہداء وہ شہداء ہیں جو فتح سے پہلے میدان جنگ میں آئے اور اپنی جانیں قربان کیں جب کہ اس وقت فتح کے کوئی آثار بھی نہیں تھے، آج ان کا ذکر کم ہی کیاجاتا ہے اور ان کا کوئی نام بھی باقی نہیں رہا۔

تہران کے عارضی امام نے مزید کہا: ان مظلوم شہداء نے 15 خرداد کے قیام میں امام خمینی (رح) سے عہد کیا اور اس طرح امام اور امت کے ہاتھ متحد ہوگئے، اور اس کے بعد خطے اور دنیا میں ایک عظیم تبدیلی کا آغاز تھا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری نے کہا: امام خمینی (رح) کی جلاوطنی کے بعد ایک عظیم انقلاب برپا ہونے میں تقریباً پندرہ سال لگےاور اس عظیم کام کی تیاریاں قائد انقلاب نے اپنی جلاوطنی کے دوران کیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .