۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / دیدار رئیس بنیاد مستضعفان انقلاب اسلامی با آیت الله العظمی نوری همدانی

 حوزہ / آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: امام خمینی (رہ) کے افکار کی حفاظت کی ذمہ داری حکام پر عائد ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ نوری ہمدانی نے امام خمینی (رہ) کی 34ویں برسی اور شہر قم میں شہداء 15 خرداد کی یاد میں ایک پیغام صادر کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ وَ الصَّلَاةُ وَ السَّلَامُ عَلَی سَیدِنا وَ نَبِیِّنَا أَبِی ‌الْقَاسِمِ المصطفی مُحَمَّد وَ عَلَی أهلِ بَیتِهِ الطَّیِّبِینَ الطَّاهِرِینَ سیَّما بَقیَّهَ اللَّهِ فِی الأرَضینَ.

ہم امام خمینی (رہ) کی 34ویں برسی اور شہر قم میں خونی واقعہ (شہدائے 15 خرداد) کی یاد منا رہے ہیں۔

انقلاب اسلامی ایک ایسی شخصیت کی قیادت میں کامیاب ہوا جس کی نظیر نہیں ملتی اور جس کے مدنظر صرف خدا کی خوشنودی ہوا کرتی تھی۔انہوں نے اس راستے میں قید و بند اور جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کیں۔ اس راہ میں شہداء دئے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ کوشش کی جائے امام خمینی (رہ) کے افکار کو زندہ رکھا جائے اور انہیں تحریف ہونے سے بچایا جائے۔

اس سلسلے میں سب کی ذمہ داریاں ہیں۔ حوزہ علمیہ کی ذمہ داری یہ ہے کہ امام خمینی (رہ) کے فقہی، اصولی اور تفسیری نظریات کی نشرواشاعت کرے اور جو ان طلبہ کو ان کے افکار سے آگاہ کرے۔

یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور دانشور حضرات کو چاہئے کہ وہ امام خمینی (رہ) کے سیاسی اور عرفانی وصیت نامے اور صحیفہ نور کا مطالعہ کریں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ انقلاب اسلامی کے بانی کس بلند نظریات کے مالک تھے۔

امام خمینی (رہ) کے افکار کی حفاظت کی ذمہ داری جمہوریہ اسلامی ایران کے حکام پر ہے۔ امام خمینی (رہ) ہمیشہ اتحاد و وحدت کے تحفظ کی تاکید کرتے تھے۔ آج ہمیں چاہیے کہ اپنی صفوں میں اتحاد کو مضبوط کریں اور ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ہم نے امام خمینی (رہ) کے افکار کو فراموش کردیا تو ہم انحراف کا شکار ہو جائیں گے۔

سب کی توفیقات ذخیر کے لئے بارگاہِ خداوندی میں دعا گو ہوں۔

حسین نوری ہمدانی

3 جون 2023ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .