۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر امام خمینی برسی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی 34ویں برسی کے موقع پر ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کا قول و فعل اللہ پر توکل کا مکمل آئینہ دار تھا آپ نے دنیا کے سامنے سیاست علوی کا بہترین نمونہ پیش کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت وسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ نادر و نایاب، خورشید تابناک ہمہ جہت خصوصیات کی حامل شخصیت ہمارے لیے عظیم عطیہ خداوندی تھا، آپ ایمان و عمل صالح کی مصداق آفاقی شخصیت کے مالک تھے، خمینی بت شکن عالم اسلام کی وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے اپنی علمی و عملی جد و جہد سے مسلمین و مستضعفین جہاں کا سر بلند کر دیا، آپ کی دین ناب کی فکر ہی مرہون منت بنی کہ دنیا بھر کی تحریکوں اور نہضتوں نے طاغوتی قوتوں کو ہر میدان میں شکست فاش سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رح کی تعلیمات و افکار میں ہی ملت پاکستان کے مسائل کا حل پوشیدہ ہے، جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے ملک کو درپیش چیلنجز سے باطریق احسن نبردآزما ہو سکتے ہیں، آپ نے ذاتِ باری تعالیٰ پر کامل یقین کے ساتھ نہ صرف ملت ایران کو بلکہ ملت اسلامیہ کو خود اعتمادی عطا کی، امام خمینی رض نے عملی طور پر ثابت کیا کہ اگر دین سے صحیح استفادہ کیا جائے، تو یہ قوموں کو بیدار کرنے کا بہت ہی مؤثر اور فعال ترین ذریعہ ہے، آپ نے کمزور اور پسے ہوئے طبقات کی کامیابی کے لیے زمینہ سازی کی، اپنی عملی زندگی سے ہم سب پر یہ بات ثابت کر دی کہ دنیا کی استکباری طاقتوں کے مقابلے میں پوری طاقت سے ڈٹ جانے میں ہی کامیابی ہے اور اصولوں کی خاطر ان کے مقابلے میں کبھی خاموش نہیں رہنا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .