۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
علامہ سید جواد نقوی

حوزه/ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے امام خمینیؒ كی چونتیسویں برسی كے موقع پر نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے کہا کہ امام راحل مرد آفاقی اور علامہ اقبال کی آرزو تھے۔ فکر امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ میں ہی پاکستان کی نجات ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے امام خمینیؒ كی چونتیسویں برسی كے موقع پر نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے کہا کہ امام راحل مرد آفاقی اور علامہ اقبال کی آرزو تھے جنہوں نے جب مسلم اقوام كی مشكلات كا جائزہ لیا تو اس نتیجہ پر پہنچے كہ تمام مشكلات كا منبع ظلم پذیری، ذلت پذیری و غلامی پذیری ہے جس وجہ سے شہنشاہیت و سامراجیت اتنے سالوں سے ان پر مسلط ہے۔ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے تمام قوموں کو آزادی کا فارمولہ بتایا لیکن المیہ یہ ہوا کہ ان کی دی گئی رہنمائی فقط ایران کے ساتھ منسوب کردی گئی۔

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ فکر امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ میں ہی پاکستان کی نجات ہے۔ پاکستانی قوم جو ہر لحاظ سے دنیا کی ایک مضبوط ترین اور توانائیوں سے بھرپور قوم ہے،آج آئیڈیالوجی، آزادی کے ماڈل اور قیادت کی کمی کی وجہ سے ذلت کی زندگی گزار رہی ہے۔

علامہ جواد نقوی نے مزید کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے تقریباََ سات پیغام پاکستان کی قوم کے لئے دیئے ہیں جن میں حقیقی اسلام کی شناخت، وحدت امت، شیطانی طاقتوں سے اظہار برات، مسلمانوں کے اندر انقلاب نما افراد سے دوری، حضور در میدان، خود کفالت کا حصول، مغربی ثقافت پر حساسیت، علماء کی ذمہ داریوں پر حساسیت اور ولایت فقیہ شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہی افکار سے انقلابِ اسلامی وجود میں آیا، جس نے کئی ہزار سالہ شہنشاہیت کی ناک خاک میں رگڑ دی مگر وہ انقلاب ایرانی نہیں ہے جیسے اسلام حجازی نہیں ہے۔ بعض چیزیں انسانی متاع ہوتی ہیں اور ملت پاکستان کو انہی کی ضرورت ہے۔

اس عظیم اجتماع سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام نےخطاب کیا، مفتی جناب مکرم محمودی قادری (ادارہ منہاج القرآن)، مولانا جناب جواد نوری ( ھیئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان), مولانا جناب محمود الحسینی (رہنما جمعہ علماء اسلام) مولانا جناب منظر الحق تھانوی اور کراچی و سندھ سے آئے ہوئے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و دیگر اہم شخصیات و ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

فکر امام خمینی (رح) میں ہی پاکستان کی نجات ہے، علامہ سید جواد نقوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .