۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
امام رضا (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جھمٹ، بھکر میں جشن کا انعقاد

حوزہ / پاکستان کے علاقہ جھمٹ ضلع بھکرمیں شیعہ علما کونسل پاکستان کے نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ محمد رمضان توقیر نے مسجد امام رضا علیہ السلام میں آٹھویں تاجدار ولایت و امامت کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے علاقہ جھمٹ، بھکرمیں شیعہ علما کونسل پاکستان کے نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ محمد رمضان توقیر نے مسجد امام رضا علیہ السلام میں آٹھویں تاجدار ولایت و امامت کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

امام رضا (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جھمٹ، بھکر میں جشن کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق مولانا فدا حسین صاحب نے بھی جشن پڑھا، اس مسجد کے بانی و متولی علامہ فیاض حسین عرفانی میزبان تھے۔

مقررین نے مولا امام رضا علیہ السلام کے فضائل، سیرت و کردار، ان کے دور کے مشکل حالات اور ان حالات میں مولا کا مشن اور انداز تبلیغ، امام کی عوام میں مقبولیت و محبوبیت اور حکمرانوں کیوں ان سے خوفزدہ تھے؟، جیسے موضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .