۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / اسلامی نظریاتی کونسل میں کونسل کے چیئرمین جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز کی صدارت میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور توہین آمیز مواد کی اشاعت، عریانی و فحاشی، بے حیائی کے پھیلاؤ اور ان کے سدباب اور تدارک کے بارے میں انتہائی اہم نشست منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی نظریاتی کونسل میں کونسل کے چیئرمین جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز کی صدارت میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور توہین آمیز مواد کی اشاعت،عریانی و فحاشی،بے حیائی کے پھیلاؤ اور ان کے سدباب اور تدارک کے بارے میں انتہائی اہم نشست منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی(PTA)، سائبر کرائمز کے ماہرین اور مختلف اداروں نے شرکت کی۔

علامہ عارف حسین واحدی نے اس نشست کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا: سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور توہین آمیز مواد کی اشاعت،عریانی و فحاشی،بے حیائی کے پھیلاؤاور ان کے سدباب کے لئے موجود قوانین کے مطابق مجرموں ،گستاخوں اور عریانی و فحاشی پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

انہوں نے ملعون احسن باکسر کی گرفتاری کے بارے میں تاکید کرتے ہوئے کہا: ان جیسے افراد کی گستاخیوں کی وجہ سے دوسروں میں بھی جرأت پیدا ہوتی ہے لہذا مسئولین کو چاہئے کہ ان جیسے ملعونوں کو قرار واقعی سزا دے کر دوسرے کے لئے عبرت کا نشان بنائیں تاکہ آئندہ کسی کو ملک میں فتنہ و فساد پھیلانے کی جرأت نہ ہو۔

مجرموں، گستاخوں اور عریانی و فحاشی پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .