جمعہ 27 جون 2025 - 17:15
محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

حوزہ / وزارت داخلہ پاکستان کی ہدایت پر محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (National Cyber Crimes Investigation Agency) کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، نفرت انگیز مواد، غلط معلومات اور اشتعال انگیزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وزارت داخلہ کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اور مذہبی انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ مذہبی منافرت پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹس کی نگرانی کے لیے ماہرین پر مشتمل ٹیم سرگرم ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیم میں ٹیکنیکل ماہرین، ڈیجیٹل تجزیہ کار اور نفرت انگیز مواد پر نظر رکھنے والے افسران شامل ہیں، یہ ٹیم نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

مربوطہ حکام کے مطابق محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کی روک تھام اولین ترجیح ہو گی، اس اقدام کا مقصد پرامن محرم، بین المسالک ہم آہنگی اور سوشل میڈیا نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha