پیر 6 اکتوبر 2025 - 17:16
قم المقدسہ میں 12 روزہ جنگ کے دوران میڈیا میں سرگرم مبلّغین کے اعزاز میں کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ ایران کے قومی مرکز برائے سوشل میڈیا اور سوشل میڈیا ریسرچ سینٹر (مرکز ملی فضای مجازی و پژوهشگاه فضای مجازی) کے تعاون سے 12 روزہ دفاعِ مقدس کے موضوع پر سرگرم سوشل میڈیا مبلّغین کی خدمات کے اعتراف میں کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے قومی مرکز برائے سوشل میڈیا اور سوشل میڈیا ریسرچ سینٹر (مرکز ملی فضای مجازی و پژوهشگاه فضای مجازی) کے تعاون سے 12 روزہ دفاعِ مقدس کے موضوع پر سرگرم سوشل میڈیا مبلّغین کی خدمات کے اعتراف میں کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس کانفرنس کا مقصد اُن فعال افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے میدان میں 12 روزہ دفاعِ مقدس کے حقائق اور اقدار کو مؤثر انداز میں عام کر رہے ہیں۔

تقریب سے حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ سید محمد غروی، اور مرکز ملی فضای مجازی کی سپریم کونسل کے سربراہ سید محمد امین آقامیری خطاب کریں گے۔

یہ کانفرنس جمعرات ۱۷ مہر 1404، مطابق ۹ اکتوبر 2025 کو صبح ۹ سے ۱۱ بجے تک قم کے خیابان معلم میں واقع بین الاقوامی غدیر کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔

اس موقع پر سوشل میڈیا میں سرگرم مبلّغین کو ان کی مؤثر کارکردگی کے اعتراف میں اعزازی اسناد اور تحائف بھی پیش کیے جائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha