۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سوشل میڈیا استعمال کرنے کے جرم میں سعودی خواتین گرفتار

حوزہ/ سعودی عرب کے سوشل میڈیا کارکنوں نے اس ملک میں سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کی وجہ سے کچھ خواتین کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے سوشل میڈیا کارکنوں نے اس ملک میں سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کی وجہ سے کچھ خواتین کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

الخلیج الجدید نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آزادی اظہار رائے کے قیدیوں کے ایک اکاؤنٹ کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے بدھ کے روز متعدد نوجوان خواتین کو سوشل میڈیا  پر سرگرمیوں کی وجہ سے گرفتار کیا جس کا مقصد سیاسی حراست میں لیے گئے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والوں میں ایک حاملہ خاتون بھی ہے جس کے لئے سعودی حکام ذمہ دار ہیں۔

اکاؤنٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ دو سعودی کارکنان کو ہائیر جیل میں حراست میں رکھاگیا ہے اور تیسری سعودی عرب کے مشرقی حصے میں ہے، آزادی اظہار رائے کے قیدیوں کے  اکاؤنٹ نے جیل میں حاملہ خواتین کی صحت اور حفاظت پر زور دیتے ہوئے بلا وجہ حراست میں لیےگئے تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .