۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مکه

حوزہ/اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کی وزارت نے مختلف اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منصب سے ہٹائے جانے والے افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں تعاون نہ کریں۔ اس کا مقصد سماج کو ان افراد کے فکری رجحان سے بچانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الریاض/ اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کی سعودی وزارت نے مکہ مکرمہ صوبے میں 54 آئمہ اور خطیبوں کو ان کے منصب سے ہٹا دیا گیا۔ اس اقدام کی وجہ مذکورہ افراد کی جانب سے انتظامی اور فکری خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں بتائی گئی ہے۔

وزارت نے مختلف اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منصب سے ہٹائے جانے والے افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں تعاون نہ کریں۔ اس کا مقصد سماج کو ان افراد کے فکری رجحان سے بچانا ہے۔

منصب سے ہٹائے جانے والے آئمہ اور خطیبوں میں 17 کا تعلق مکہ مکرمہ شہر سے، 18 کا جدہ سے، 3 کا طائف سے، 5 کا تربہ سے، 3 کا الخرمہ سے اور 4 کا القنفذہ سے ہے۔ اس کے علاوہ الکامل، اللیث، الجموم اور بحرہ سے ایک، ایک شخصیت شامل ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .