۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مذمتی بیان

حوزہ/ سعودی جابر طاقتوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ غلامان میثم ان کے مظالم کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں چاہے یہ جس طرح کے بھی حربے استعمال کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن صاحب الزمان (عج) نے اپنا مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کی کٹھ پتلی سعودی حکومت نے اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر ۸۰ بے گناہوں جن میں چالیس شیعہ شامل ہیں کو پھانسی دے کر اپنی اسلام دشمنی کو اور واضح کردیا ہے ۔ادارہ انجمن صاحب الزمان (عج )سعودی حکومت کی اس درندگی کی شدید مذمت کرتی ہے ۔اور ہم بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی عرب میں حکومت کے غلط اقدامات کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کی اس روش کو ختم کرنے کے لئے اس آل سعود کی جابر حکومت پر دباؤ ڈالے۔

سعودی جابر طاقتوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ غلامان میثم ان کے مظالم کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں چاہے یہ جس طرح کے بھی حربے استعمال کرے۔

آخر میں بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہیں کہ وہ ان بے گناہ شہدا کی درجات بلند فرمائے۔سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے اور آل سعود کے ان جابر حکمرانوں کو ذلیل رسوائی کے ساتھ سرنگون کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .