شیعہ قتل عام
-
اسلام آباد پاکستان؛ اہلیانِ پارا چنار کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا:
کرم ایجنسی میں ایک گولی سے دوسری گولی کے درمیانہ وقفے کو امن کہا جاتا ہے، مقررین
حوزہ/ اسلام آباد پاکستان میں اہلیانِ پارا چنار کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے کا انعقاد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر پاراچنار میں سات روز سے جاری خونریز جنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔
-
مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ میں شہدائے پارا چنار کی یاد میں تعزیتی ریفرنس؛ شمعیں روشن کیں
حوزہ/مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ کے زیر اہتمام شہدائے پارا چنار کی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرہ کر کے پارا چنار میں جاری دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
-
انجمنِ ناصران امام مہدی (ع) کا پارا چنار میں قتل عام پر اظہارِ تشویش
حوزہ/انجمنِ ناصران امام مہدی علیہ السّلام چھولاں اوڑی جموں وکشمیر نے پارا چنار پاکستان میں جاری قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
انجمنِ امامیہ بلتستان کا پارا چنار میں جاری قتل عام پر تشویش کا اظہار، فوری قانونی کردار ادا کرنے کا مطالبہ
حوزہ/انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان نے پارا چنار میں جاری شیعہ قتل عام پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی اداروں سے قانونی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
-
سکردو؛ ایم ڈبلیو ایم کے تحت پارا چنار کے شیعوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف زبردست احتجاج
حوزہ/ پاکستان کے صوبۂ خیبرپختونخوا کے شہر پارا چنار میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں گزشتہ پانچ روز سے جاری میزائل حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں شیعان حیدر کرار کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کی جانب سے یادگار شہداء سکردو پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آقا حسن کی پارا چنار میں جاری قتل و غارتگری کی شدید مذمت
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر اور جعفریہ سپریم الائنس مظفر آباد کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین الحاج آقا سید حسن الموسوی الصفوی نے پارا چنار پاکستان میں جاری قتل و غارت کو جائیداد کا مسئلہ قرار دے کر خاموش تماشائی بننے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلومین کا جرم صرف ان کا شیعہ ہونا ہے! وگرنہ آذان دینے والے نوجوان کو چھری سے قتل کرنا کس جائدادی مسئلہ کا حل ہے؟
-
کابل کے شیعہ نشین علاقے میں دہشت گردانہ حملہ، چار افراد جاں بحق اور زخمی، داعش نے لی حملے کی ذمہ داری
حوزہ/ کابل میں طالبان کی سیکیورٹی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
-
عراق میں سربراہ مجلس اَعلی اسلامی سے علامہ شفقت شیرازی کی ملاقات، پاکستان میں شیعہ عوام کا قتلِ عام زیر بحث
حوزہ/ مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کے ہمراہ مجلس اَعلی اسلامی عراق کے سربراہ سے ملاقات کی۔
-
شیخ زکزکی پر حملے کی برسی کے موقع پر نائجیریا میں زبردست مظاہرہ
حوزہ/ نائیجیریا کی فوج کے ہاتھوں 2015 میں شیعوں کا قتل عام کیا گیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید ہوئے، اسی کی مذمت کرتے ہوئے نائیجیریا کی عوام نے جمعہ کو ابوجا اور ملک بھر کے دیگر شہروں میں مظاہرہ کیا ۔
-
پاکستان کے مایہ ناز عالم دین استاد علامہ غلام عباس رئیسی کا قم میں مجمعِ طلابِ سکردو کے تحت منعقدہ نزولِ قرآن کی تقریب سے خطاب:
افغانستان میں شیعوں کے قتل عام پر طالبان کی خاموشی پر شک ہے؛ علمائے اسلام شیعوں کے قتل عام پر سیاسی بیان کے ساتھ شرعی فتویٰ جاری کریں
حوزہ/پاکستان کے مایہ ناز عالم دین علامہ غلام عباس رئیسی نے کہا کہ آج اگر مفتی حضرات اور علمائے اسلام شیعوں کے قتل عام پر سیاسی بیان کے ساتھ ساتھ اس قتل عام کے حوالے سے شرعی فتویٰ بھی جاری کرتے تو شاید اتنا قتل عام نہیں ہوتا، کیونکہ کسی بھی مذہب میں بے گناہ انسانوں کا قتل جائز نہیں ہے۔
-
آل سعود کے ڈالروں نے عالمی برادری کی زبان بند کر رکھی ہے: آیت اللہ مکارم شیرازی
حوزہ/ ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ افغانستان، پاکستان، یمن، عراق، شام اور دیگر اسلامی ممالک میں بہائے جانے والے خون ناحق کا انتقام ضرور لے گا اور مستقبل قریب میں ان کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
-
عالمی سطح پر جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف قم المقدسہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ:
عالمی سطح پر رونما ہونے والے پرتشدد واقعات میں سعودی حکومت براہ راست ملوث ہے، حجۃ الاسلام حسینی کوہساری
حوزہ/ایرانی دینی مدارس کے مواصلاتی مرکز اور بین الاقوامی امور کے سربراہ نے دنیا میں جاری شیعہ نسل کشی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں سعودی حکومت براہ راست ملوث ہے۔
-
طلاب و اساتیذ حوزه علمیه امام صادق علیہ السلام، واشی ممبئی:
سعودی حکومت کے ظلم و بربریت کی تاریخ میں ایک سیاه دن
حوزہ/ ظالم و جابر حکومت سعودی نے اہلبیت (ع) کے چاہنے والے41 نوجوانوں کو صرف اس جرم میں پھانسی پر چڑہا دیا کیونکہ وہ حکومت سے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے تھے جس بے رحمانہ طریقہ سے ان کا قتل عام کیا گیا۔
-
سعودی درندگی پر انجمن صاحب الزمان (عج) کرگل کا مذمتی بیان
حوزہ/ سعودی جابر طاقتوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ غلامان میثم ان کے مظالم کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں چاہے یہ جس طرح کے بھی حربے استعمال کرے۔
-
نام نہاد شاہی گھرانہ انسانیت کے نام پر کلنک ہے: مولانا سید حمیدالحسن زیدی
حوزہ/ اس طرح کی ظالمانہ کاروائی کو دیکھ کر یقین ہوجاتا ہے کہ ابھی چند دن پہلے پشاور کی مسجد میں نہتے نمازیوں کو بم سے اڑانے والے دہشت گرد بھی انھیں سعودی ظالموں کے زر خرید غلام ہیں جو اپنے آقاؤں کے اشارہ پر بے گناہوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
-
پاکستان میں گزشتہ چالیس سال میں دہشتگردی کی سب سے زیادہ شکار ملت تشیع ہوئی ہے؛
ملک میں حکومت اور عدالتوں کو شیعیان حیدرؑ کرار کا قتل عام نظر کیوں نہیں آتا ہے؟۔۔۔علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ ملک دشمن عناصر کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی خواہش کے بھیانک نتائج پوری قوم کو بھگتنے پڑ رہے ہیں، پشاور کے المناک سانحے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے اس المناک سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
-
ایران کی پاکستان کے شہر پشاور میں مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
حوزہ/ دہشت گردوں کا مقصد پاکستان میں فرقہ واریت کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ دہشت گردوں کا کوئي مذہب نہیں۔