۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
1

حوزہ/ کابل میں طالبان کی سیکیورٹی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ ک مطابق، کابل میں طالبان کی سیکیورٹی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

افغانستان کی شفقنا نیوز ایجنسی کے مطابق؛ کابل میں طالبان کی سیکیورٹی کمانڈ کے ترجمان خالد زدران نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات ہونے والا دھماکا شہر کی ایک کار میں نصب بم کی وجہ سے ہوا جو کابل شہر کے کوتہ سنگی نامی علاقے میں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پر اس کار کا ڈرائیور موقع واردات پر ہی فوت ہوگیا اور تین شہری زخمی ہوئے۔

کابل کے مغرب میں ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، داعش خراسان نے گزشتہ شب کابل شہر میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

داعش نے اپنے اعلان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شیعوں کو لے جانے والی گاڑی کو طالبان کی چوکی سے گزرتے ہوئے مقناطیسی بم سے نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں 10 شہری اور طالبان کے ارکان ہلاک یا زخمی ہوئے۔

اس سے قبل کابل کے مغربی علاقے میں کئی بار مسافر بردارگاڑیوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے اور ان میں سے زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔

داعش کے حملے جاری ہیں جبکہ طالبان کا دعویٰ ہے کہ افغانستان میں داعش کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .