طالبان
-
16 نومبر یومِ شہداء اور یومُ الفتح
حوزہ/16 نومبر 2007 تاریخِ کا وہ سیاہ دن ہے کہ جب سرزمینِ مقاومت، مزاحمت اور ولایت سرزمینِ شہداء پاراچنار پاکستان میں وقت کے یزید تکفیری دہشت گرد گروہ طالبان نے پاراچنار میں ہی موجود ان کے ہم فکر دہشت گردوں کی مرضی سے ان کی مسجد پر صدارت کرتے ہوئے جمعہ کی نماز کے دوارن مسجد کے میناروں سے راکٹ لانچرز سے حملہ کیا۔
-
جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر کے چیئرمین کا ضلع کرم کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
حوزہ/جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر مظفر آباد کے چیئرمین سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے صوبۂ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں طویل عرصے سے زمین کے تنازعے پر قبائل کے درمیان جاری مسلح تصادم پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ خوارج سے وابستہ تکفیری عناصر اس تنازعے کو بین المسالک جنگ کا رنگ دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔
-
پاراچنار اور غزہ کے عوام کو ایک طرح کی ذہنیت کے دشمن کا سامنا ہے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ علامہ سبطین سبزواری کی پاراچنار میں دہشت گردی کی شدید مذمت،امن کے قیام کا مطالبہ، لگتا ہے کہ دہشت گرد انتظامیہ سے زیادہ طاقتور ہیں۔ خارجی مولوی عید نظر، دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کی پاراچنار پر لشکر کشی کی دھمکیوں کا نوٹس نہیں لیا گیا، صوبائی اور وفاقی حکومتیں بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
-
انجمنِ امامیہ بلتستان کا پارا چنار میں جاری قتل عام پر تشویش کا اظہار، فوری قانونی کردار ادا کرنے کا مطالبہ
حوزہ/انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان نے پارا چنار میں جاری شیعہ قتل عام پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی اداروں سے قانونی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
-
پاراچنار لہو لہو! ضلع کرم بد ترین دہشت گر دی کی زد میں
حوزہ/ گاؤں پر حملہ کے نتیجے میں فریقین کو کافی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ طوریوں کے 30 کے قریب لوگ ہینڈ گرینیڈوں اور مارٹر گولوں سے زخمی ہوگئے۔ جن میں سے تین شدید زخمی تھے، جبکہ بنگش قبیلے کی جانب سے مبینہ طور پر دو افراد جاں بحق اور 13 لوگ زخمی ہوئے۔
-
کابل کے شیعہ نشین علاقے میں دہشت گردانہ حملہ، چار افراد جاں بحق اور زخمی، داعش نے لی حملے کی ذمہ داری
حوزہ/ کابل میں طالبان کی سیکیورٹی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
-
افغانستان کے شہر قندھار میں دھماکہ، 19 جاں بحق، متعدد زخمی
حوزہ/ یہ دھماکہ افغانستان کے شہر قندھار میں "نیو کابل بینک" کے دفتر کے سامنے ہوا جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
-
افغانستان میں عزاداران امام حسینؑ پر طالبان کا حملہ، دو بچوں سمیت چار افراد شہید
حوزہ/ افغانستان کے شہر غزنی میں امام حسین (ع) کے عزاداروں پر طالبان کی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ پر افغانستان، خطے اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
-
دہشت گرد گروہ داعش طالبان کا بھائی ہے: پاکستانی اخبار ’’ڈان‘‘
حوزہ/ ملک میں حالیہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پاکستانی اخبار’’ ڈان‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے آڈیولوجیکل بھائی پاکستان کے خلاف مزید حملے کر سکتے ہیں۔
-
محرم الحرام کے قریب پارہ چنار پر لشکر کشی ملک دشمن عناصر کی سوچی سمجھی سازش: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ماہِ محرم قریب ہے جس میں حساسیت بڑھ جاتی ہے، شرپسندوں اور فرقہ پرستوں کو آگ لگانے کا بہترین موقع ملتا ہے۔ لہذا اس طرح کی واردات اور کارروائی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بڑا منصوبہ پیشِ نظر ہے تاکہ اس علاقہ کے ساتھ پورے پاکستان کو بھی فرقہ واریت کی آگ میں جھونکا جا سکے۔
-
داعش کا بڑا بیان، طالبان حکومت صرف چند دنوں کی مہمان!
حوزہ/ دہشت گرد تنظیموں سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی نے اسلامک اسٹیٹ آف خراسان ISKP کو افغانستان کے لیے سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
-
افغانستان کے صوبہ بدخشان کی مسجد میں بم دھماکہ، کم از کم 10 افراد کی موت
حوزہ/ شمالی افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے مقامی ذرائع نے اس صوبے کی ایک مسجد میں دھماکے کی اطلاع دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس دھماکے میں طالبان کا ایک سینئر کمانڈر بھی مارا گیا ہے۔
-
تحریک بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ کا پاراچنار سانحہ پر شدید ردعمل کا مظاہرہ:
پارا چنار کی شیعہ سنی مذہبی قیادت،طبقات اور عوام یہ جان لیں کہ دہشت گردی کا فتنہ دونوں ہی کے خلاف ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ علامہ سید جواد نقوی نے سانحہ پاراچنار پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار کی شیعہ سنی مذہبی قیادت، طبقات اور عوام یہ جان لیں کہ دہشت گردی کا فتنہ دونوں ہی کے خلاف ہے۔
-
پاکستان کی جیلوں سے اب تک 1800 سے زائد افغانی قیدی رہا
حوزہ/ خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اب تک پاکستان کی جیلوں میں قید 1800 سے زائد افغان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
-
افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں پر حملہ
حوزہ/ افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک دھماکے میں پاکستان کے حکومت مخالف گروپ ٹی ٹی پی کے چھ ارکان ہلاک اور کچھ زخمی ہو گئے۔
-
افغانستان میں داعش کے 3 اہم ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا
حوزہ/ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے کابل شہر میں آپریشن کرکے داعش کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے افغانستان کے شیعہ علماء کی شوریٰ کی ملاقات
حوزہ/ مرجع عالیقدر نے اپنی ضروری ارشادات میں ریاست افغانستان میں مسلمانوں کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا، خون اور جانوں کے تحفظ اور مسلمانوں کے درمیان خونریزی کو روکنے کے لئے ہر ممکنہ کوششوں پر تاکید فرمائی۔
-
خواتین کو تعلیم سے روکنا اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی: آل انڈیا علماء بورڈ
حوزہ/ مسلم ممالک کےسربراہانِ سے یہ اپیل ہے کہ طالبان حکومت سے رابطہ کرکے اس فیصلہ کو منسوخ کروایا جائے۔ حکومت ہند کو بھی سفارتی سطح پر اس فیصلے کی مذمت کرنی چاہئے اس لئے کہ یہ صرف خواتین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ افغانستان کی آنے والی نسلوں کا مسئلہ ہے۔
-
طالبان خواتین کی تعلیم سے متعلق اپنے بیان کو واپس لے: سعودی علماء
حوزہ/سعودی سپریم علماء کونسل نے طالبان کی جانب سے افغان طالبات کی تعلیم پر پابندی سے متعلق فیصلے کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بیان واپس لینے پر زور دیا ہے۔
-
افغانستان کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے دروازے لڑکیوں کے لئے بند
حوزہ/ طالبان کے سربراہ ہبۃ اللہ اخوندزادہ نے وزارت تعلیم سے کہا ہے کہ وہ لڑکیوں کے لیے یونیورسٹیاں بند کرنے کے حکم پر فوری عمل درآمد کرے۔ طالبان اس سے قبل لڑکیوں کے لیے مڈل اور سیکنڈری اسکولوں کے دروازے بند کر چکے ہیں۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 40 سرکاری اور 140 نجی یونیورسٹیاں اور کالج ہیں۔
-
طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کے یونیورسٹیوں میں داخلے پر پابندی
حوزہ/ طالبان حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ ملک بھر کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور کالج میں لڑکیوں اور خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
-
پاکستان کا طالبان کو تسلیم کرنے سے انکار
حوزہ/ پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنی تقریر کے دوران کہا: اسلام آباد نے طالبان کو تسلیم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور وہ اس سلسلے میں عالمی برادری کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرے گا۔
-
طالبان نے پریس کانفرنس کرنے والی خواتین کارکنوں اور صحافیوں کو گرفتار کیا
حوزہ, اقوام متحدہ (UN) اور صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی (CPJ) نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلسل حراست کے ذریعے مقامی صحافیوں اور تقریر کو ہراساں کرنا بند کریں۔
-
عالمی برادری کی جانب سے طالبان حکومت کا بائیکاٹ صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دے گا؛ طالبان ترجمان
حوزہ/ افغانستان میں طالبان کی حکومت پر بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تنقید کے باوجود طالبان کا موقف ہے کہ اگر ان کی حکومت کا بائیکاٹ جاری رہا تو طالبان حکومت اور عالمی برادری کے درمیان فاصلے بڑھ جائیں گے۔
-
افغانستان میں درسگاہ پر خودکش حملہ، ۳۲ طلباء شہید و ۴۰ زخمی
حوزہ/ کابل میں تعلیمی ادارے پر خودکش حملے میں ۳۲ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں اکثریت طلباء کی ہے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
-
افغانستان کی مسجد میں دھماکہ، ۲۰ سے زیادہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی
حوزہ/ افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں پیش امام سمیت ۲۰ سے زیادہ نمازی کی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
-
7 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ طالبان کے ہاتھ لگا؛ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون
حوزہ/ امریکی وزارت دفاع کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ افغانستان میں اس ملک کا 7 ارب ڈالر کا اسلحہ اور سیکیورٹی آلات طالبان کے ہاتھوں لگ گیا ہے۔
-
برطانوی وزیر دفاع نے افغانستان میں اپنی شکست تسلیم کر لی
حوزہ/ برطانوی وزیر دفاع بین والس نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں ۲۰ سالہ برطانوی مشن سینکڑوں فوجیوں کی ہلاکت کے باوجود ناکامی پر ختم ہوا۔
-
افغانستان میں مندروں اور گوردواروں کی حفاظت ہم کریں گے؛ طالبان
حوزہ/ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان میں مندروں اور گوردواروں کی حفاظت کریں گے۔
-
مجلس وحدت مسلمین پاکستان:
طالبان کے ساتھ مذاکرات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں؛ قاتلوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے خیانت کار ہیں
حوزہ/ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات قاتلوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے مترادف ہے۔