۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
افغانستان کی مسجد میں دھماکہ، امام مسجد شہید

حوزہ/ افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں پیش امام سمیت ۲۰ سے زیادہ نمازی کی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کابل/افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں پیش امام سمیت ۲۰ سے زیادہ نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق، افغانستان کے صوبے ہرات کے شہر گزرگاہ کی مسجد میں دھماکہ ہوا۔جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام مولوی مجیب الرحمن انصاری بھی ہلاک ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق، یہ دھماکہ مسجد میں ہوا جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ افغانستان کے اس مغربی شہر کی پولیس کے ترجمان کے مطابق طالبان کے قریبی عالم مجیب الرحمن انصاری، ان کے محافظوں اور ساتھیوں کے ایک گروپ کے ساتھ بھی مارے گئے۔ وہ اس مسجد کے مبلغ تھے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس امام کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بعض ذرائع نے اس دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 20 تک بتائی ہے اور تقریباً 25 سے زیادہ زخمی ہونے کی جنہں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ ہرات میں طالبان گورنر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ خودکش تھا۔ ساتھ ہی داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب طالبان کا دعویٰ ہے کہ وہ اقتدار میں واپسی کے بعد سے افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے باوجود کم از کم گزشتہ مہینوں اور ہفتوں کے دوران کئی حملوں کی منصوبہ بندی ہوئی ہے اور کئی بم دھماکے کئے بھی جا چکے ہیں۔

افغانستان حکومت نے اس عالم دین کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فعل کے مرتکب افراد کو ڈھونڈ کر سزا دے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Azamdar Haider rizvi IN 16:24 - 2022/09/02
    0 0
    EWS EwsYeh bahut kharab n