۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
افغانستان

حوزہ/ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر پیر کو ہونے والے خودکش حملے میں سفارت خانے کے دو ملازمین ہلاک ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت میں واقع روسی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے پر اس وقت ہوا جب ایک روسی سفارت کار ویزے کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کے نام بتانے باہر آیا۔ تاہم ابھی تک یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ دہشت گردوں نے خاص طور پر روسی سفارت خانے کو کیوں نشانہ بنایا۔

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے پیر کو کئے گئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایک خودکش بمبار نے سفارت خانے کے داخلی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ تاہم یہ حملہ طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد کابل میں کسی غیر ملکی سفارتی مشن کو نشانہ بنانے والا پہلا حملہ ہے۔

اقلیتی گروہوں بالخصوص شیعوں کی مساجد اور ان کے امام بارگاہوں کو حالیہ دنوں میں بارہا دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں سرگرم داعش اور اس کے اتحادیوں نے لی ہے، جو طالبان کی مخالفت کرتے ہیں اور شیعوں سے شدید نفرت کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .