حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں خطاب کرتے ہوئے کہا: سیرت امام زین العابدین ع امن امان کے لیے ریاستوں کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے۔ عصر حاضر میں تمام ممالک کی مذہبی اور سیاسی قوتوں کو عوام کی فلاح بہبود کے لیے جدوجہد کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا: آج ایک ایسے عوامی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جس سے ہر طبقہ کے بسنے والوں لوگوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق مل سکیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: عراق، یمن، بحرین، افغانستان، پاکستان اور کشمیر کی عوام جن مشکلات کا شکار ہیں وہ مسلمان حکمرانوں کی عدم توجہ اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔