۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: "علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے"۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: "عالم اور جاہل برابر نہیں ہو سکتے"۔ دنیا کی  مال دولت تقسیم ہو جاتی ہے علم واحد خزانہ ہے جو تقسیم نہیں ہوتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے آسٹریلیا کے کیپیٹل شہر کانبرا میں امام حسن (ع) سنٹر میں مدرسہ کے طلباء میں تقسیم انعامات کی منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اللہ نے ہمیں ایسے رہنما اور رہبر عطا کیے ہیں جن کے بارے میں اللہ کے حبیب نے فرمایا: "میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں"۔

انہوں نے کہا: دشمن کا ہدف ہے کہ نوجوان نسل کو علم سے دور رکھا جائے تاکہ جاہلیت میں اضافہ ہو اور ہم ان پر حاکمیت کرتے رہیں۔ جامعۃ المصطفی پر پابندی بھی انہی پالیسیوں کا تسلسل تھا۔ ہمیں تعلیم کے ذریعے اپنے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے اور تعلیمی شعور سے نوجوان نسل کو روشناس کرانا ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے علوم معصومین علیہم السلام کو تمام طبقات تک رسائی اوّل ترجیح قرار دیا۔ جس کے ذریعہ معاشرہ سے برائیوں اور اندھیروں کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .