حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چل رہے دشمن کے منصوبے کے متعلق جوانوں اور نوجوانوں کو آگاہ کرنا ضروری ہے، رہبر معظم نے قم المقدسہ میں خطاب کے دوران جوانوں اور نوجوانوں سے کہا تھا کہ اتحاد کی حفاظت کیجئے اور اسے قائم رکھئے، کیوں کہ یہی وحدت ہے دشمن کے ہر منصوبے کو ناکام بنائے گی، اور اس وحدت کو قائم کرنے کے لئے سب اہم چیز بصیرت ہے، ہمیں اپنے دشمن کو پہچاننا ہوگا۔
ایران-عراق کی 8 سالہ جنگ کے بعد دشمن نے یہ طے کر لیا کہ عوام اور نظام اسلامی کی درمیان فاصلہ ایجاد کر دیا جائے، اسی ہدف کو لے کر دشمن نے کام کرنا شروع کر دیا تا کہ لوگوں کو حکومت اسلامی کے خلاف اکسایا جائے، قوم، مذہب، قبیلے، سیاسی مسائل، معاشرتی مسائل کو ہوا دینا شروع کیا تا کہ حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے ڈال دئے جائیں۔
امام جمعہ قم نے مزید کہا کہ فتنہ اور فسادات خاص طور پر 2009 اور 2022 میں اسی دشمن کی سازش کا نتیجہ تھا، اگر چہ کہ داخلی عناصر بھی اس میں ملوث پائے گئے لیکن ان فتنوں کے ماسٹر مائنڈ بیرونی ملک میں بیٹھے ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا: ان کا ہدف یہ تھا کہ لوگوں کو نظام اسلامی کے خلاف کھڑا کر دیا جائے، اگر چہ کہ ان کو اس ہدف میں ناکامی ہی ہاتھ آئی، دشمن یہ تصور کر رہا تھا کہ داخلی جنگ کے ذریعے نظام اسلامی ہل جائے گا اور لوگ روڈ پر نکل جائیں گے اور حکومت اسلامی سقوط کر جائے گی، لیکن وہ شاید 12 روزہ جنگ کے ایام بھول بیٹھے ہیں کہ کس طرح سے لوگوں نے متحد ہو کر ایران کو جیت سے ہم کنار کیا۔
امام جمعہ قم نے کہا کہ گزشتہ 47 سال کے تجربے، امامین انقلاب کے بیانات نے ثابت کر دیا کہ وحدت اور انسجام ہی انقلاب کی بقا کے ضامن ہیں، رہبر انقلاب نے بھی 12 روزہ جنگ میں فتح کو اسی وحدت کے مرہون منت قرار دیا، جب تک قوم میں اتحاد باقی ہے، دنیا کی کوئی بھی طاقت ایران کو شکست نہیں دے سکتی۔









آپ کا تبصرہ