۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید نصیر حسینی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا:مدراس کا دورہ کرنے اور نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے نوجوانوں کے بہت سے شکوک و شبہات دور ہو جائیں گے، دشمن کا ہدف یہ ہے کہ نوجوانوں کو علماء سے دور کر دیا جائے، لہٰذا ہمیں دشمن کے اس ہدف کو ناکام بنانے کے لیے موجودہ مسائل سے آشنا ہونے اور نوجوانوں سے بات کرنے اور ان سے رابطہ برقرار کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ کهگیلویه و بویراحمد میں رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید نصیر حسینی نے طلاب کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا:علمائے کرام کا مشن ایک عظیم مشن ہے، اور اس مشن کا تعلق انبیاء علیہم السلام اور اولیائے الہی سے ہے، اور آج حوزات علمیہ اور علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ معارف الہی کی تبلیغ کریں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا:مبلغ دین ہونا ایک بلند مقام و مرتبہ رکھتا ہے اور یہ خدا کی خاص عنایت اور رحم و کرم ہے جو خاص لوگوں پر ہوا ہے تا کہ وہ تبلیغ دین کی راہ پر گامزن رہ سکیں، احکام الٰہی کو بیان کر سکیں، لوگوں کی رہنمائی کر سکیں۔

انہوں نے کہا: خدا نے پہلے مرحلے میں اس تبلیغ کی ذمہ داری کو اپنی ذمہ داری قرار دیا اور پھر اسے پیغمبر خدا (ص) اور ائمہ طاہرین علیہم السلام کے کندھوں پر یہ ذمہ داری رکھی اور اب یہ ذمہ داری علماء کے کندھوں پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آپ کو اپنے اصل مشن اور ہدف کو نہیں بھولنا چاہیے، جس مجلس و محفل میں آپ شرکت ہوں اور خطاب کریں، وہاں احکام، الہی تعلیمات، نصیحت اور اخلاقی باتیں بیان کرنا نہ بھولیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا:مدراس کا دورہ کرنے اور نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے نوجوانوں کے بہت سے شکوک و شبہات دور ہو جائیں گے، دشمن کا ہدف یہ ہے کہ نوجوانوں کو علماء سے دور کر دیا جائے، لہٰذا ہمیں دشمن کے اس ہدف کو ناکام بنانے کے لیے موجودہ مسائل سے آشنا ہونے اور نوجوانوں سے بات کرنے اور ان سے رابطہ برقرار کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .