۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
روحانی

حوزہ / دینی مبلغ اور عالم دین کو صرف اپنی زبانی تبلیغ پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنے عمل، ایمان، اخلاص اور کردار کی پاکیزگی سے دینی تبلیغ کا فریضہ انجام دینا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ آفیشل میڈیا مختلف نمبرز میں "منشِ طلبگی" کے عنوان پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کا مخصوص انتخاب شائع کرے گا، جو اس موضوع میں دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔

مبلغِ دین اور معارفِ دینی کی تبلیغ کرنے والے کو صرف اپنی زبانی تبلیغ پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنے عمل، ایمان، اخلاص اور کردار کی پاکیزگی سے دینی تبلیغ کا فریضہ انجام دینا چاہئے۔

لوگوں کی خدمت کے جس میدان میں بھی علماء دین آگے آگے رہتے ہیں، وہاں لوگ ان سرگرمیوں کا مثبت جواب دیتے ہیں اور ان کی اتباع کرتے ہیں اور جمع ہوتے ہیں اور ان کی باتوں پر عمل کرتے ہیں، خواہ وہ محاذ ہو، سیاست ہو یا انقلاب۔

یہ سب اس مقدس لباس اورمقدس پیشہ اور دینی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کی وجہ سے ہے جو لوگوں کے اعتماد اور ان کی توجہ کو ہماری طرف مبذول کراتا ہے۔

یہ ہمارے ماضی کے علماء اور بزرگوں کا اخلاص ہے اور جب علمائے دین اس طرح کے ایمان اور اخلاص کا مظاہرہ کرتے ہیں اور عملی طور پر اسے لوگوں کے سامنے ثابت کرتے ہیں تو یہ امور ان کی ہدایت اور رہنمائی میں آسانی پیدا کرتے ہیں۔

ایک عالم دین کے لئے اخلاص اور نیک نیتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کی نیت کی پاکیزگی اس کی کوششوں اور زحمات کے درخت کو ثمرآور کر سکتی ہے اور کسی بھی وقت اور کسی بھی علاقے میں خوش آئند اور فائدہ مند ہو سکتی ہے اور بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .