۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حسن محمدی

حوزہ / ادارۂ تبلیغاتِ اسلامی ارومیہ کے سربراہ نے کہا: تبلیغِ دین کو صرف مساجد اور امام بارگاہ تک محدود نہیں رہنا چاہیے اور مبلغینَ دینی کو لوگوں کے اندر جا کر فریضۂ تبلیغ ادا کرنا چاہئے۔ مثال کے طور پر ہم بہت سے تجارتی مراکز کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں جہاں روزانہ ہزاروں لوگ آتے ہیں۔ ان میں کئی دینی اور  ثقافتی مسائل ایسے ہیں جنہیں مناسب رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے ترک کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ تبلیغاتِ اسلامی ارومیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام حسن محمدی نے مغربی آذربائیجان کے تبلیغاتِ اسلامی ہال میں طالبات کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں خواہران طلبہ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جہادی اور تبلیغی سرگرمیوں کی انجام دہی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: موجودہ دور میں دین اور دینی بنیادوں پر دشمنوں کے وسیع حملوں خاص طور پر حجاب اور خواتین کے لباس کے مسائل وغیرہ کو دیکھتے ہوئے طالبات کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس مسئلے میں انتہائی ظرافت، اخلاق اور ہوشیاری سے اپنی خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا: شہری اور دیہی مساجد میں خواتین کو دینی تعلیم اور تبلیغِ دین کے لئے وہاں مبلغات کی موجودگی انتہائی ضروری ہے۔

ادارۂ تبلیغاتِ اسلامی ارومیہ کے سربراہ نے کہا: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک اور مسئلہ جس پر طالبات کو توجہ دینی چاہیے وہ جوانوں اور نوجوانوں پر خصوصی توجہ اور ان کی تربیت ہے۔

حجۃ الاسلام محمدی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا: توجہ رہے کہ تبلیغی مسائل، امر بالمعروف یا نہی از منکر میں عدل و انصاف سے کام لیا جائے اور من مانی حرکتوں سے اجتناب کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .