ادارہ تبلیغات اسلامی
-
حجۃ الاسلام محمدی:
تبلیغِ دین کو صرف مساجد اور امام بارگاہ تک محدود نہیں رہنا چاہیے
حوزہ / ادارۂ تبلیغاتِ اسلامی ارومیہ کے سربراہ نے کہا: تبلیغِ دین کو صرف مساجد اور امام بارگاہ تک محدود نہیں رہنا چاہیے اور مبلغینَ دینی کو لوگوں کے اندر جا کر فریضۂ تبلیغ ادا کرنا چاہئے۔ مثال کے طور پر ہم بہت سے تجارتی مراکز کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں جہاں روزانہ ہزاروں لوگ آتے ہیں۔ ان میں کئی دینی اور ثقافتی مسائل ایسے ہیں جنہیں مناسب رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے ترک کر دیا گیا ہے۔
-
حجت الاسلام فولادی:
امام ہادی (ع) نے اپنے دور میں معاشرے میں افراط و تفریط کا راستہ روکا
حوزہ/ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں ادارہ تبلیغات اسلامی میں ثقافتی امور کے انچارج نے کہا: امام ہادی علیہ السلام نے ائمہ معصومین علیہم السلام کا حقیقی مقام بیان کرکے افراط و تفریط کا رستہ روکا اور دو زیارت نامے یعنی زیارت جامعہ کبیرہ اور زیادہ غدیریہ امیرالمومنین (ع) یادگار چھوڑے ہیں اور اس طرح امام ہادی علیہ السلام نے اپنے شیعوں کو ائمہ کی شناخت کرائی ہے ۔
-
حجت الاسلام مہدی فوقی:
ولایت اور قیادت کا مسئلہ اس قدر اہم ہے کہ اس کے متعلق قرآن مجید میں "آیت اکمالِ دین" نازل ہوئی ہے
حوزہ / ایران کے صوبہ اصفہان میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: ہماری نوجوان نسل کو اخلاقی اور تربیتی لحاظ سے ایسے رول ماڈل کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے جو انسانیت، تشیع، اخلاقیات اور انسانیت سے محبت کرنے والے ہوں تاکہ وہ ان کے طرز زندگی اور افکار کو بطورِ نمونہ اپنا سکیں اور اپنے لیے سعادتمند زندگی پیدا کر سکیں۔
-
زائرین کی خدمت حرم امام رضا (ع) کے سبھی اداروں کی اہم ذمہ داری
حوزہ/ حضرت امام رضا(ع) کے حرم کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ نے کہا ہے کہ آستان قدس رضوی کی سبھی سرگرمیوں کا مرکز امام رضا علیہ السلام کا حرم اور حرم کے زائرین اور ان کے لئے سہولتوں کی فراہمی ہے