بدھ 25 جون 2025 - 06:00
فتح و نصرت امام حسین (ع) کے ماننے والوں کے ساتھ ہے

حوزہ / تبلیغات اسلامی چهارمحال و بختیاری کے ڈائریکتر نے کہا: اگرچہ اس دور میں حق کا محاذ باطل کے محاذ کے مقابلے میں نشیب و فراز کا سامنا کر رہا ہے لیکن آخری نصرت امام حسین علیہ السلام کے ماننے والوں کے ساتھ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تبلیغات اسلامی چهارمحال و بختیاری کے ڈائریکتر حجت الاسلام سید ابوالقاسم کاظمی نے شہرکرد میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے زیر اہتمام امورِ قرآن سے وابستہ خواتین، مبلغات اور سفیران آیہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آج ہم ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں جس کی آرزو اس راستے کے کئی بزرگوں اور شہیدوں نے کی تھی۔ آج ہم زمین کے بدترین شیاطین اور سب سے ناپاک و سفاک مخلوقات کے ساتھ برسرپیکار ہیں۔

انہوں نے کہا: آج اس تاریخی مقابلے کا افتخار ہمارے حصے میں آیا ہے۔ امام سجاد علیہ السلام نے اپنی دعا میں فرمایا: «الحمد لله الذی جعل اعدائنا من الحمقاء» یعنی شکر ہے اس خدا کا جس نے ہمارے دشمنوں کو احمقوں میں سے قرار دیا۔ اس سفاک رژیم کی حماقت کے لیے یہی کافی ہے کہ اس نے اس وقت حملہ کیا جب ملت ایران غدیر کے اجتماعات اور ماہ محرم کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف تھی اور صہیونیوں نے ہمارے رہبر معظم کو دھمکیاں دیں۔

حجت الاسلام کاظمی نے کہا: محرم ایرانی قوم کے لیے قیام اور حماسه کا مہینہ ہے۔ لوگ اپنی سال بھر کی جمع پونجی امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزاء پر خرچ کرتے ہیں اور اس کے باوجود دشمنوں نے اس مقدس مہینے کے آغاز پر یہ حماقت کی۔

انہوں نے مزید کہا: اللہ تعالیٰ نے دشمنوں کی حماقت کے مقابلے میں ہمیں اپنی ہدایت سے نوازا۔ ہماری قوم نے دشمن کے حملوں کے ابتدائی دنوں میں سڑکوں پر بھرپور اجتماعات سے غدیر کو عقیدت کے ساتھ منایا۔ اسی طرح نمازِ جمعہ نصر و خشم میں پورے ملک میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کر کے دشمن کی یاوہ گوئیوں پر بھی اپنے غصے کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha