بدھ 25 جون 2025 - 22:16
12 روزہ جنگ نے صہیونی حکومت کے کھوکھلے بھرم کو خاک میں ملا دیا

حوزہ / مدیر مدرسہ علمیہ امام باقر(ع) کامیاران نے کہا: صہیونی حکومت کی 12 روزہ جنگ میں اسلامی ایران کے خلاف جنگی مہم جوئی اس کی جھوٹی ہیبت کے زوال اور ایران کے دفاعی اقتدار کے آشکارا ہونے کا سبب بنی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام سید جلال حسینی نے سنندج میں حوزہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو میں جمہوریہ اسلامی ایران کی مسلح افواج اور ملت شریف ایران کو صہیونی غاصب حکومت اور امریکہ پر کامیابی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: صہیونی یہ گمان رکھتے تھے کہ ان کے اچانک اور بزدلانہ حملوں سے سرداران، دانشوروں اور بے گناہ عوام کو نشانہ بنا کر اسلامی نظام کی بنیادیں کمزور کریں گے لیکن خدا کے لطف اور رہبر معظم انقلاب کی مدبرانہ حکمت عملی سے ان کی شیطانی سازش ناکام ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا: ہم نے 12 روزہ جنگ کے دوران مشاہدہ کیا کہ مغربی ممالک نے غاصب صہیونی حکومت کی فوجی اور اسلحہ جاتی لحاظ سے کس طرح حمایت کی۔ ان کی تمام امید یہ تھی کہ ایران اسلامی کمزور ہو جائے مگر خدا نے چاہا کہ نہ فقط ایران کمزور نہ ہو بلکہ دشمنوں کو ذلت و شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

استاد حوزہ علمیہ نے جنگی اعداد و شمار کی روشنی میں کہا: صہیونی حکومت کے سرکاری اعترافات کے مطابق اس 12 روزہ جنگ میں ان کا 11 ارب ڈالر سے زائد یعنی سالانہ دفاعی بجٹ کا 15 فیصد ضائع ہوا جو اس غاصب اور بچوں کے قاتل اسرائیلی نظام کے لیے ایک اور بڑی شکست شمار ہوتی ہے۔

حجت الاسلام حسینی نے آخر میں کہا: ہمیں امید ہے کہ صہیونی حکومت اور اس کے تمام حامی اس 12 روزہ جنگ سے عبرت حاصل کریں گے اور جان لیں گے کہ صہیونی نظام اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،اور اللہ کا وعدہ کہ غاصب اسرائیل نیست و نابود ہوگا، پہلے سے زیادہ قریب آ چکا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha