صہیونی حکومت
-
غزہ میں اب تک 41 ہزار 206 افراد شہید
حوزہ/ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کو اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مزید 100 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔
-
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے
حوزہ/ المیادین نیٹ ورک کے رپورٹر نے جمعہ کی صبح لبنان کے جنوب میں واقع علاقوں پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملے کی خبر دی ہے۔
-
ایران میں مقیم یہودی برادری کے مذہبی رہنما:
صیہونیت کی سب سے پہلے مخالفت یہودیوں نے ہی کی
حوزہ/ ایران میں مقیم یہودی برادری (کلیمین) کے مذہبی رہنما نے کہا:صیہونیت پر سب سے پہلے اعتراض اور اشکال یہودیوں نے ہی کیا تھا۔
-
وعدہ صادق آپریشن نے دنیا میں ایران کی طاقت ثابت کر دی:
صیہونی حکومت ملت ایران کے ارادے کی طاقت کے ظہور سے فکرمند ہے، لگنے والے میزائلوں کی تعداد سے نہیں
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار کی دوپہر مسلح فورسز کے کچھ اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات میں حالیہ واقعات میں مسلح فورسز کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خداوند عالم کے لطف و کرم سے مسلح فورسز نے اپنی توانائيوں اور طاقت کی ایک اچھی شبیہ اور اسی طرح ایرانی قوم کی ایک لائق ستائش تصویر پیش کی اور بین الاقوامی سطح پر ایرانی قوم کے عزم کی طاقت کو منصۂ ظہور پر پہنچایا۔
-
نئی دیلی میں "یوم قدس کانفرنس" کا انعقاد
صہیونی ناجائز حکومت کا خاتمہ اور فلسطینیوں کی کامیابی یقینی ہے : مقررین
حوزہ/ عالمی یوم قدس کے موقع پر آل انڈیا شیعہ کونسل، القدس کمیٹی اوراہل بیتؑ کونسل انڈیا کے زیر اہتمام ایوان غالب، نئی دھلی میں "یوم قدس کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام اور دانشوران ملت نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں تقاریر کیں۔
-
صہیونی حکومت کی ناکامیوں کا تسلسل اور صہیونی حکومت کا کھوکھلا پن
حوزہ/ جیسے جیسے غزہ و اسرائیل کے ما بین جنگ کا وقت گزرتا جا رہا ہے صہیونی حکومت کا کھوکھلا پن اور اسکی شکستوں کا سلسلہ لوگوں کی نظروں کے سامنے آتا جا رہا ہے سو دن سے زائد ہوئے اسرائیل محض طاقت کا استعمال کر رہا ہے جبکہ اسے حاصل کچھ نہیں ہو رہا سوائے اس کے کہ اس کی شکست اور کھل کر سامنے آ رہی ہے
-
حجت الاسلام والمسلمین صالحی:
صہیونی حکومت کی سیاسی زندگی تیزی سے ختم ہو رہی ہے
حوزہ / حجت الاسلام صالحی نے کہا: بعض اسرائیلی سیاست دانوں کے اعترافات کے مطابق آج صہیونی حماس کی افواج کے سامنے نہ صرف تزلزل کا شکار ہیں بلکہ انہیں دوسرے محاذوں پر بھی بڑی کمزوری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ اعترافات ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیلی اب مقاومتی تحریکوں کا مقابلہ یا جنگ کے قابل نہیں رہے۔
-
مدرسہ ثامن الحج (ع) کی مدیر:
طوفان الاقصیٰ نے صہیونی حکومت کے ناقابل تسخیر ہونے کا بھرم توڑ کر رکھ دیا
حوزہ / ایران کے شہر پارس آباد میں مدرسہ ثامن الحج (ع) کی مدیر نے کہا: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد صہیونی حکومت کی ناقابل تسخیر ہونے اور اس کی فریبانہ طاقت کی حقیقت تمام دنیا کے لوگوں پر آشکار ہو گئی۔
-
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی:
غاصب صہیونی حکومت کے جرائم پر خاموشی جائز نہیں
حوزہ / آیت اللہ نوری ہمدانی نے ملت فلسطین اور بالخصوص غزہ میں ہسپتال پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے پر شدید مذمت کی ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
جس کا دل فلسطین کے لیے نہیں دھڑکتا وہ مسلمان نہیں ہے
حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے بچوں کی قاتل غاصب اور وحشی صہیونی حکومت کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مظلوم کے دفاع کے متعلق بہت زیادہ روایات ہیں اور جو مسلمانوں کی مشکلات پر پریشان نہیں ہوتا وہ مسلمان نہیں ہے۔
-
فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال مسلسل 82ویں دن بھی جاری
حوزہ/ صیہونی مظالم کا شکار فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال 82 دنوں سے جاری ہے۔
-
صیہونی حکومت کی محض مذمت سے کام نہیں چلے گا:حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی
حوزہ/ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے پرتشدد اقدامات پر محض تنقید کافی نہیں ہے۔
-
نیتن یاہو کے خلاف مظاہرین کی تعداد 250 ہزار تک پہنچ گئی:صہیونی اخبار
حوزہ/ صہیونی اخبار "یروشلم پوسٹ" نے بینجمن نیتن یاہو کے خلاف داخلی مظاہروں کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ مظاہرین کی تعداد 160 ہزار آباد کاروں سے بڑھ کر 250 ہزار ہو گئی ہے۔
-
عبوری صہیونی حکومت زوال کے دہانے پر ہے، سید حسن نصر اللہ
حوزہ/ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں ایران کا اسلامی انقلاب ایک معجزہ تھا۔
-
صہیونیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے والے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم میں برابر کے شریک، حماس
حوزہ/ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر ممبر نے مراکش کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے فلسطینیوں کے خلاف صہیونیت کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔
-
اخوان المسلیمن کو دہشتگرد قرار دینے پر صہیونی حکومت کی سعودی علماء کمیٹی کی تعریف
حوزہ/ سعودی عرب کی علما کمٹی کی جانب سے اخوان المسلمین کے خلاف اعلان اور اسے دہشت گردانہ اقدام قرار دینے کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس کارروائی کا خیرمقدم کیا اور سعودی علما کمیٹی کی تعریف کی۔