پیر 23 جون 2025 - 19:22
ایران کا امریکہ اور صہیونی حکومت سے مقابلہ عالم اسلام میں نئی امید کا باعث بنا

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین احمد واعظی نے امریکہ اور مغرب کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس اقدام نے ایران کی حالیہ دفاعی کارروائیوں کی حقانیت کو ثابت کیا اور اس مقابلے نے عالم اسلام میں نئی امید کو زندہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رئیس دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین احمد واعظی نے "ایران اور اسرائیل کا تہذیبی تصادم" کے عنوان سے منعقدہ آن لائن نشست "روایت صادق" میں موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: موجودہ صورتحال میں کچھ افراد میدان عمل کے محاذ پر گرانقدر کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: الحمد للہ ہم اعلیٰ علمی و عسکری سطح پر نقصانات اور شہداء کی قربانیاں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شاندار اور قابل فخر کامیابیاں بھی حاصل کر رہے ہیں۔

رئیس دفتر تبلیغات اسلامی نے کہا: یہ کامیابیاں نہ صرف عالم اسلام کی نظر میں ایران کی حیثیت کو بدل چکی ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ایران کے مقام کو بلند کر دیا ہے۔ یہ واقعات تاریخ کا ایک سنگ میل ہیں۔

انہوں نے اس تبدیلی کی ایک نمایاں مثال مسجد الحرام کے امام جماعت کے موقف کو قرار دیا؛ وہ مقام جو ہمیشہ انقلاب اسلامی اور تشیع کے خلاف فکری محاذ کی علامت سمجھا جاتا رہا ہے۔ ان کا یہ موقف جو کسی حد تک فتویٰ کی حیثیت رکھتا ہے، عالم اسلام کو ایران کی حمایت کی دعوت دیتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین احمد واعظی نے اس امر کو امریکہ اور مغرب کی اسرائیل کے لیے حمایت سے مشابہہ اور اسے دنیا میں ایک عظیم اسٹریٹجک تبدیلی کی علامت قرار دیا۔ ان کے بقول، اس اقدام نے ایران کی حالیہ دفاعی کارروائیوں کی حقانیت کو ثابت کیا اور عالم اسلام میں نئی امید کو زندہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ایرانی قوم کی عظمت اور یکجہتی کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے۔قومی اتحاد اور سیاسی دھاروں، حتیٰ کہ ملک سے باہر اپوزیشن کے اتحاد نے اس ملت کی بہادری اور غیرت کو ثابت کیا ہے اور یہ امور تاریخ میں قیمتی اسباق کے طور پر ثبت اور قابلِ تاکید رہنے چاہئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha