ہفتہ 19 جولائی 2025 - 14:58
آج دشمن کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کی آواز سنائی دے رہی ہے

حوزہ / حجت الاسلام غفوری نے کہا: آج دشمن کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کی آواز سنائی دے رہی ہے اور ہم دشمن کی شکست کے سلسلہ میں شہداء، رهبر معظم، مسلح افواج اور ملت ایران کی یکجہتی کے مقروض ہیں اور اس پر فخر کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق قزوین سے، ایران کے شهر تاکستان کے امام جمعہ حجت الاسلام مسعود غفوری نے گزشتہ شب مسجد حجتی تاکستان میں منعقدہ شہداء اقتدار ملی کی یادگاری تقریب میں خطاب کے دوران کہا: آج دشمن کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کی آواز سنائی دے رہی ہے اور ہم دشمن کی شکست کے سلسلہ میں شہداء، رهبر معظم، مسلح افواج اور ملت ایران کی یکجہتی کے مقروض ہیں اور اس پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: جب جمہوری اسلامی ایران کے خیبرشکن میزائل فضا میں بلند ہوئے اور ایران کی طاقت دنیا پر ظاہر ہوئی تو دشمن بھی اس اقتدار کے سامنے جھک گیا۔

امام جمعہ تاکستان نے کہا: آج انقلاب اسلامی کی برکت سے دشمنوں کی سازشیں ناکام ہو گئی ہیں اور اس میں ہمیں اس عوام پر فخر کرنا چاہیے جو ہمیشہ اپنے رہبر کے مطیع رہی ہے۔

آج دشمن کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کی آواز سنائی دے رہی ہے

انہوں نے مزید کہا: ہمارے سرفراز شہداء نے اپنے خون سے نہ صرف ملک کی جغرافیائی سرحدوں بلکہ ایمان، غیرت اور آزادی کی سرحدوں کی بھی حفاظت کی۔ وہ باعزت اور مظلومانہ طریقے سے تشییع ہوئے اور ہمیشہ کی عزت کے ساتھ خاکِ وطن میں آرام کر گئے۔

امام جمعہ تاکستان نے کہا: انقلاب اسلامی نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی کھوکھلی ہیبت کو زمین پر گرا دیا ہے اور عوام ہمیشہ انقلاب اسلامی کے آرمانوں اور نظریات پر قائم اور کبھی بھی تھکے نہیں ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha