حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ یزد میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ ناصری نے یزد شہر میں تاجروں اور دکانداروں کے وفد کے ساتھ ایک نشست میں انقلاب اسلامی کے اصولوں کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: مارکیٹ اور بازار کسی بھی نظام اور نظریات کا سہارا بنتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: جمہوری اسلامی ایران کے تجار اور دوکاندار طبقہ ماضی کی طرح آج بھی انقلاب اسلامی کے بنیادی حامی شمار ہوتے ہیں اور نظام اسلامی کے نظریات پر مضبوطی سے قائم ہیں۔
آیت اللہ ناصری نے کہا: یاد رہے کہ انقلاب کی اصل اور اساس اسلام ہے۔ یہی وہ ہدف اور مقصد ہے جس کے تحقق کے لئے حضرت امام خمینی (رہ) نے جدوجہد کی اور لوگوں نے اسی اسلامی نظام کے قیام کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
انہوں نے انقلاب کے دوران تجار کے نمایاں کردار کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا: طاغوت کے زمانے میں پہلوی جبر کے سامنے تجار انتہائی سرگرم رہے، جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنے اور آج تک انقلاب اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں۔









آپ کا تبصرہ