حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ ناصری نمائندہ ولی فقیہ و امام جمعہ یزد نے ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایران کی عظیم اور سرفراز قوم امریکہ کی جانب سے ملک کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر ایک کھلی اور گستاخانہ جارحیت کی گواہ بنی، یہ جارحیت نہ صرف اس کی خباثت اور زور گوئی کی نشانی ہے بلکہ ہماری قومی خود مختاری، عزت اور سلامتی کے خلاف مکمل جنگ ہے، ایسی جارحیت جسے کوئی منطق یا عقل سلیم قبول نہیں کرتی۔
ایسا ملک جو جھوٹا عالمی قانون ساز ہونے کا دعویدار ہے، اس نے آج پھر ثابت کر دیا کہ نہ اسے کسی بین الاقوامی قانون کی پرواہ ہے اور نہ انسانیت کا اس کے نزدیک کوئی مقام ہے۔ یہ اقدام امریکہ کی جنگ پسندی، تسلط پسندی اور آزاد قوموں کے خلاف دشمنی کی لا متناہی خواہش کی کھلی علامت ہے۔
امریکہ ایران کو ڈرا دھمکا کر زیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے حالانکہ یہی قوم ہے جس نے خالی ہاتھ اور مضبوط ایمان کے ساتھ آٹھ سالہ دفاع مقدس میں ساری دنیا کے خلاف ڈٹ کر مزاحمت کی۔ یہ مقدس سرزمین جانبازوں اور ایثارگروں کی سرزمین ہے جہاں کوئی بھی جارح ملت کے پختہ عزم و ارادے کو زیر نہیں کر سکتا۔
ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دنیا کو اس سرطانی غدے اور اس کی سفاکانہ جرائم سے نجات دلانے کے لئے پوری قوت سے ان زور گوئیوں کا مقابلہ کرنا اور مزاحمت کرنی ہوگی تاکہ دنیا بھر کے آزاد انسان امریکی اور صہیونی جنگ پسند خبیثوں سے نجات پائیں۔
سب پر واضح ہے کہ ایران کا ایٹمی و جوہری علم و دانش نہ میزائل اور بم سے مٹایا جا سکتا ہے نہ کسی اور جارحیت سے، ہماری ترقی کی راہ مضبوطی سے جاری رہے گی اور یہ علم گھر گھر پھیلتا رہے گا۔
ہم شہداء اور انقلاب اسلامی کے نظریات سے اپنے عہد پر قائم ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ایران اسلامی پہلے سے زیادہ طاقتور اور پہلے سے زیادہ پُرعزم ہے اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے۔
ہم خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ وہ ملت ایران اور اسلامی انقلاب کے افواج کو نصرت عطا فرمائے اور ان شاء اللہ جلد ہی ولی فقیہ کی حکیمانہ قیادت میں حق کی باطل اور ظلم پر حتمی فتح کا مشاہدہ کریں۔
محمد رضا ناصری
نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ یزد









آپ کا تبصرہ