حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے استاد درس خارج اور جامعه مدرسین کی مجلس عامہ کے رکن حجت الاسلام و المسلمین حسین احمدی شاہرودی نے امریکہ کے صدر کی حالیہ دھمکی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے اس کی حقیقت اور محارب ہونے کو دنیا پر آشکار کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حرکت سے امریکہ کو اندرونی و بیرونی سطح پر نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس جارحانہ رویے کے جواب میں امتِ ولائی نے کفن پوش ریلیوں، بیانیوں اور دیگر مظاہر کے ذریعے مرجعیت، ولایت اور دین اسلام سے اپنی گہری وابستگی ظاہر کی۔ ایرانی قوم امام حسین (ع) کے مکتب کی پروردہ ہے اور امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ "هیهات منا الذله" کے نعرے والی قوم کے مقابل کھڑا ہونا ممکن نہیں۔
حجت الاسلام شاہرودی نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں عوامی بیداری اور سامراجی قوتوں کے خلاف قیام، رہبر معظم کی عالمی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ امریکی صدر کے اقدام نے کئی ملکوں کے امریکہ سے روابط منقطع کرنے اور اس کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنا۔
انہوں نے کہا کہ ولایت فقیہ اور مرجعیت، اسلامی نظام کے بنیادی عقائد میں سے ہیں، اور شیعہ قیادت ہمیشہ ایک مجتہد جامع الشرائط کے ہاتھ میں رہی ہے۔ امریکہ آج تک رہبر معظم کی شخصیت کو پہچان نہیں پایا۔
انہوں نے امام خمینیؒ کی اس تعبیر کا ذکر کیا کہ رہبر معظم وہ شخصیت ہیں جو دل سے ملت ایران کی خدمت کو اپنا ہدف سمجھتے ہیں۔ بعض مراجع کے مطابق، آپ ایک صالح ناخدا ہیں جو انقلابی کشتی کو طوفانی سمندر سے سلامت ساحل تک پہنچا سکتے ہیں۔
آخر میں انہوں نے زور دیا کہ سب کو چاہیے کہ مرجعیت اور رہبر معظم کی حمایت کے لیے اپنی علمی و تبلیغی توانائیاں بروئے کار لائیں اور ۱۲ روزہ جنگ کے حقائق و کامیابیوں کو فراموش نہ ہونے دیں۔ ایران ہمیشہ مدافع رہا ہے اور دشمن کی جارحیت کا سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔









آپ کا تبصرہ