۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
عکس

حوزہ / اساتید، طلباء اور علماء کے ادارۂ بسیج ایران کے عہدیدار نے کہا: شہید سلیمانی نے عوام کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔  حاج قاسم کا نام سنتے ہی دشمن میدان جنگ سے نکل بھاگتا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اساتذہ، طلباء اور علماء کی بسیج تنظیم کے سربراہ حجۃ الاسلام محمود محمدی شاہرودی نے ایران کے شہر خرم آباد میں واقع مصلیٰ الغدیر میں حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کی یادگاری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حاج قاسم سلیمانی کو ایک مکتب ہونے سے تعبیر کیا تھا۔ اخلاص، پرہیزگاری اور عوام کی خدمت شہید سلیمانی کے مکتب کی امتیازی خصوصیات میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا: حاج قاسم سلیمانی مومنین اور دنیا کے آزاد لوگوں کے دلوں کے محبوب ہیں۔ حاج قاسم کی خلوص بھری شخصیت، ان کا نام، ان کی یاد اور واقعات ہمیشہ لوگوں کے ذہنوں میں زندہ رہیں گے۔

حجت الاسلام شاہرودی نے کہا: شہید قاسم سلیمانی نے کبھی دشمن پر یقین اور بھروسہ نہیں کیا۔ جنرل سلیمانی ایک بین الاقوامی مجاہد تھے جنہوں نے اسلام اور انقلاب کے دشمنوں کے خلاف ہمیشہ فیصلہ کن جنگ کی۔

انہوں نے کہا: آزاد اقوام میں بیداری کی لہر پیدا کرنا، ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور اسلامی انقلاب کے پیغام کو عام کرنا حاج قاسم سلیمانی کے مکتب کی دیگر خصوصیات میں سے ہیں۔

آخر میں حجۃ الاسلام شاہرودی نے اسلام کے دشمنوں کے خلاف جنگ میں شہید سلیمانی کے اثر انگیز کردار اور عالم اسلام کے لیے اس عظیم شہید کی عظیم خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں دنیا کے آزاد لوگوں میں مکتبِ سلیمانی کی تبیین اور ترویج کی کوشش کرنی چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .