جمعرات 1 جنوری 2026 - 11:21
شہید قاسم سلیمانی ایک ایسے مرد میدان تھے جس کی داستان آج بھی زندہ ہے

حوزہ/ شہید حاج قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے کہا ہے کہ حاج قاسم ہمارے زمانے کے وہ مرید میدان تھے جس کی داستان شہادت کے بعد بھی فن اور روایت کے ذریعے زندہ ہے اور جو آج ایرانی قوم کے مشترکہ احساس اور قومی سرمایہ میں تبدیل ہو چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زینب سلیمانی نے تہران میں منعقدہ ’’مکتبِ حاج قاسم‘‘ کے عنوان سے فنکاروں اور میڈیا کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد شہادت کی برسی کے ایام میں حاج قاسم سلیمانی کے افکار اور مکتب پر تبادلۂ خیال ہے، اور اہلِ فن و روایت کے درمیان گفتگو ان کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ، ادب اور فن میں جاں باز اور سورما ہمیشہ معاشرے کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور لوگوں کو اقدار اور سعادت کی سمت لے جاتے ہیں۔ ایرانی معاشرے میں بھی سورماؤں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، اور شہید حاج قاسم سلیمانی ہمارے دور کے انہی حقیقی سورماؤں میں سے ایک تھے۔

زینب سلیمانی نے کہا کہ حاج قاسم کوئی افسانوی کردار نہیں تھے، نہ فولادی زرہ پہنے ہوئے تھے، مگر انہوں نے تکفیری گروہوں جیسے ظالم دشمنوں کے مقابل ڈٹ کر مزاحمت کی اور مظلوم خواتین، بچوں اور عوام کے لیے امن واپس لائے۔ ان کی اس قوت کا راز امام خمینیؒ کے مکتب اور رہبرِ انقلاب اسلامی کی تعلیمات میں مضمر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہادت کے بعد حاج قاسم سلیمانی عوام کے دلوں میں پہلے سے زیادہ زندہ ہو گئے اور فلم، شاعری، موسیقی اور دیگر فنی تخلیقات میں یہ احساس نمایاں ہوا کہ ’’قاسم ابھی زندہ ہے‘‘۔

آخر میں انہوں نے فنکاروں اور میڈیا سے وابستہ افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی کوششوں سے شہید سلیمانی کا راستہ اور مکتب معاشرے میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha