۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حاج قاسم سلیمانی

حوزہ / ایران کے شہر ہشترود میں ادارہ تبلیغاتِ اسلامی کے سربراہ نے کہا: شہید حاج قاسم سلیمانی ہمیشہ عوام کے ساتھ رہتے تھے اور اسی وجہ سے رہبر انقلاب اسلامی نے "مکتبِ شہید سلیمانی" کی اصطلاح استعمال کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر ہشترود میں ادارہ تبلیغاتِ اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام اباذری نے صحافیوں سے گفتگو میں اس بات پر تاکید کی کہ شہید حاج قاسم سلیمانی ہمارے ملک بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کے لیے ایک نمونہ ہیں۔ ملکی حکام کو چاہئے کہ وہ عوام کی خدمت کرنے، اخلاص اور عمل میں شہید حاج قاسم سلیمانی کو ملاک و معیار قرار دیں۔

ہشترود میں ادارہ تبلیغاتِ اسلامی کے سربراہ نے کہا: اخلاص اور قلبی ارادہ شہید حاج قاسم سلیمانی کی اہم خصوصیات میں سے ایک تھا۔ انہوں نے اپنے اخلاص اور ہمت سے ناممکن کو ممکن بنایا اور ہمیشہ مسلمانوں اور ضرورت مندوں کی خدمت میں پیش پیش رہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس نظام مختلف ادوار میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا لیکن شہید حاج قاسم سلیمانی جیسے افراد کی موجودگی کی وجہ سے یہ نظام کامیاب اور مزید نکھر کر سامنے آیا اور بہت سی رکاوٹوں کو عبور کیا۔

حجۃ الاسلام اباذری نے کہا: صادقانہ اور دیانتدارانہ خدمت ہی عہدیداروں کی کامیابی اور مسائل کے حل کی کنجی ہے۔ حکومتی عہدیداروں کی کارکردگی اور خدمات انقلاب اسلامی کی سطح پر ہونی چاہئیں تاکہ لوگ ان کی اس خدمت اور کارکردگی کو محسوس کرسکیں۔

انہوں نے مکتب شہید سلیمانی کے آفاقی ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: شہید حاج قاسم سلیمانی ہمیشہ عوام کے ساتھ ہوتے تھے۔ اسی وجہ سے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی "مکتبِ شہید سلیمانی" کی اصطلاح استعمال کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .