۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ڈاکٹر نائب علی کمیلی

حوزہ/ شہید حاج قاسم سلیمانی آئیڈیل انسان تھے جس سے ہر طبقے کے انسان کو درس لینے کی ضرورت ہے اور کوئی قاسم سلیمانی کی طرح مخلصانہ زندگی زندگی بسر کرے تو یقینا شہید کی طرح ہر میدان میں کامیاب ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید حاج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی مناسبت سے ریڈیو مقاومت سے بات کرتے ہوئے قم المقدسہ میں مقیم پاکستان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام ڈاکٹر نائب علی کمیلی، جو دینی مدارس میں استاد بھی ہیں اور ایک محقق بھی نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی کی شب شہادت گلزار شہداء کرمان کی فضا سے یہی معلوم ہورہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی عام انسان نہیں تھے، بلکہ الہی اور با بصیرت انسان تھے اور مسائل کو درک کرنے اور مشکلات کو سلجھانے میں بڑی گہری نظر رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپ قرآن مجید کی اس آیت”ان الذين آمنوا و عملوا الصالحات سيجعل لهم الرحمن ودا“ کا روشن مصداق تھے۔ لوگوں کا یہ ہجوم بتارہا ہے کہ یہ محبت خدا کی طرف سے ودیعت کی ہوئی ہے۔

استاد حوزہ نے مزید کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی آئیڈیل انسان تھے جس سے ہر طبقے کے انسان کو درس لینے کی ضرورت ہے۔ اور کوئی قاسم سلیمانی کی طرح مخلصانہ زندگی زندگی بسر کرے تو یقینا شہید کی طرح ہر میدان میں کامیاب ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .