حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس نے ایران کے صوبہ کرمان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
انہوں نے کہا: بدھ کے روزکرمان میں ہونے والے بم دھماکوں کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، میں اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے اور زخمی ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کے لئے دعا گو ہوں۔
پوپ فرانسس نے زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ایران کے عوام کے لیے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں امن و سلامتی اور نزول برکات کے لئے دعا کی۔
پوپ فرانسس کی جانب سے تعزیتی پیغام کا اعلان جمعہ کو ویٹیکن کے وزیر خارجہ کارڈینل پیٹرو پیرولن نے کیا۔