۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سردار سلامی

حوزہ/ ایران کے ایک سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہم نے اسرائیل اور امریکہ کو انتہائی دردناک اور ناقابل برداشت زخم لگائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ ہم نے اسرائیل اور امریکہ پر ایک بھاری، دردناک اور ناقابل برداشت حملہ کیا ہے اور ہم دشمنوں سے اپنے تمام شہداء کا بدلہ ضرور لیں گے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے کرمان میں دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ کے موقع پر لوگوں کی جانب سے بدلہ لینے کی درخواست کے جواب میں کہا کہ ہاں، ہمارے تمام شہداء کا بدلہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری ایرانی قوم سوگوار ہے اور ایک قوم دنیا میں اسلام اور دین کے چمکتے سورج کو دیکھنے کے لیے طلوع ہوگی۔ انہوں نے قرآن مجید کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ان شہداء کا بدلہ ان کی شہادت سے پہلے ہی دشمن سے لے لیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے چھوٹے بڑے شیطانوں کے اتحاد سے لڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام اور کفر کی جنگ ایک ناقابل تردید سچائی ہے جس کا امت اسلامیہ اور ایران کو سامنا ہے اور یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ان برسوں میں دشمن کو شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مت سمجھو کہ امت اسلامیہ نے ہاتھ باندھ رکھے ہیں، اللہ نے ہمارے ہاتھ دشمن کے لیے کھول دیے ہیں، پچھلی چند دہائیوں کے دوران ہم امریکہ نامی طاقت کے ساتھ حقیقی معرکے میں مصروف رہے لیکن ان تمام لڑائیوں میں ہم نے اسے ذلت آمیز شکست دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .