۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ حجۃ الاسلام سید محمد ابراہیم رئیسی نے تاجکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر رستم امام علی سے ملاقات میں کہا کہ تکفیری گروہ داعش امریکہ اور صیہونی حکومت کی پیداوار ہے اور غزہ میں صیہونیوں کی طرح یہ بھی معصوم عورتوں اور بچوں کو قتل کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد ابراہیم رئیسی نے تاجکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر رستم امام علی سے ملاقات میں کہا کہ تکفیری گروہ داعش امریکہ اور صیہونی حکومت کی پیداوار ہے اور غزہ میں صیہونیوں کی طرح یہ بھی معصوم عورتوں اور بچوں کو قتل کرتی ہے۔

رستم امام علی کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے حالیہ دو سالوں میں تہران اور دوشنبہ کے تعلقات کو بہتر قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔ ایرانی صدر نے دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعاون کو اہم اور ضروری قرار دیا۔

اسی طرح ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے مشترکہ مسائل کی طرف اشارہ کیا اور خطے کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ داعش سمیت دہشت گرد گروپوں کا مقابلہ کریں۔

تاجکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایرانی صدر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دو سالوں میں جاری تجارتی لین دین اور تجارتی تعاون کی طرف بھی اشارہ کیا اور خطے میں عدم تحفظ کو دونوں ممالک کا مشترکہ چیلنج اور خطے کے لیے خطرہ قرار دیا۔

اسی طرح رستم امام علی نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی اور غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں 23 ہزار سے زائد عام اور بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .