۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سرایا القدس

حوزہ/ اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے پاس صرف ایک آپشن بچا ہے اور وہ میدان جنگ میں ہتھیار ڈال دینا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے پاس صرف ایک آپشن بچا ہے اور وہ میدان جنگ میں ہتھیار ڈال دینا ہے۔

ابو حمزہ نے کہا : چاہے یہ جنگ ہمیشہ ہی جاری کیوں نہ رہے تب بھی دشمن مزاحمت کو پسپا کرنے کےخواب کو محقق نہیں کر سکے گا، اور جو بھی ہمارے ہتھیار چھیننے کی کوشش کرے گا ہم اس کی جان لے لیں گے۔

القدس بریگیڈز کے ترجمان نے کہا: جب تک جنگ جاری رہے گی، غزہ کی پٹی صہیونیوں کے لیے جہنم بنی رہے گی، ابو حمزہ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے پاس میدان جنگ کی حقیقت کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

دریں اثناء اسرائیل کی جاسوسی ایجنسی کے سابق اہلکار افرام حالیوی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو حماس کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں اس لیے انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطینی قوم اور مزاحمت اتنی طاقتور ہے کہ کبھی تباہ و برباد نہیں ہو سکتی، کہا: ہم غیر قانونی بستیوں کے باشندوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ غزہ کی پٹی میں واپسی کے بارے میں نیتن یاہو کا آپ سے وعدہ ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں۔

سرایا القدس کے ترجمان نے مغربی کنارے کی صورت حال کے بارے میں کہا: ہم جنین اور طولکرم اور پورے مغربی کنارے میں سرایا القدس کے تمام جنگجوؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جو دشمن کے خلاف کھڑے ہیں اور اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .