۱۹ آذر ۱۴۰۳ |۷ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 9, 2024
اسماعیل ھنیہ

حوزہ/ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی جنگ میں اب تک اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی جنگ میں اب تک اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کو تباہ کرنا، اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کرانا اور غزہ کے لوگوں کو مصر منتقل کرنا صیہونی حکومت کے منصوبے تھے جن میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے تل ابیب میں صیہونی صدر اسحاق ہرتزوگ سے ملاقات کے دوران صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت درج کرانے پر جنوبی افریقہ پر کڑی تنقید کی۔

بلنکن نے کہا: جنوبی افریقہ کی اس شکایت سے زیادہ مضحکہ خیز کوئی چیز نہیں جس میں اسرائیل پر غزہ جنگ میں نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے اور جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .